سفارت خانہ ہند ریاض و MY&Sکے زیر اہتمام “وکست بھارت رن 2025”

کے این واصف
سفارت خانہ ہند ریاض بتعاون منسٹری آف یوتھ افیرز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام 27 ستمبر بروز ہفتہ 2025 شہر ریاض مین “وکست بھارت رن 2025” منعقد ہوگی۔
سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق وکست بھارت دوڑ کا آغا سفارت خانہ کے ملٹی پرپس ھال واقع حی السفارات (DQ) سے صبح 30-6 کو ہوگا۔ یہ دوڑ ہندوستان میں منائے جارہے “سیوا پگھواڑا” (17 ستمبر تا 2 اکتوبر) کا حصہ ہوگا۔ یہ پگھواڑا تقاریب دنیا کے 150 شہرون منایا جائے گا۔ یہ تقاریب وزیر آعظم نریندر مودی کی 75وین سالگرہ اور “وکست بھارت @ 2047” سے منسوب کیا گیا ہے۔
ریاض میں منعقد ہونے والی یہ دوڑ 3 تا 5 کیلو میٹر کی ہوگی۔ سفارت خانہ ہند نے ہندوستانی باشندون اور ریاض کے مقیمین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کریں۔ اس سے عالمی سطح پر ہمارے اتحاد اور وطن سے محبت کا اظہار ہوگا۔ بتایا گیا کہ اس موقع پر شجرکاری کے پروگرام کا اہتمام بھی ہوگا۔