مولانا محمد راشد خان قاسمی صدر قاضی نرمل مقرر

تلنگانہ حکومت کی باقاعدہ منظوری کے بعد مولانا محمد راشد خان قاسمی کو نرمل شہر کے صدر قاضی کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے چار منڈل یعنی: 1) نرساپور جی، 2) دلاور پور، 3) لکشمن چاندہ، اور 4) سارنگا پور کے لیے بھی ان کی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کیے ہیں (G.O. Rt. No. 86)۔
تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ خان نے مولانا قاسمی کو نکاح کے تمام دستاویزات اور نکاح نامہ کی بک لیٹ پیش کرتے ہوئے ان کے عہدے پر تعیناتی کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مولانا محمد راشد خان قاسمی نے 2003 میں شہر نرمل کے قدیم ادارہ مدرسہ روضۃ العلوم سے حفظِ کلامِ پاک کی تکمیل کی۔ انہوں نے اپنا دینی تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے 2013 میں ایشیا کی عظیم دینی درسگاہ ازہر ہند دارالعلوم دیوبند سے عالم کورس مکمل کیا اور سند فضیلت حاصل کی۔ 2023 میں تلنگانہ کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ نظامہ سے نائب قضائت کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
فی الوقت مولانا قاسمی مسجد عبدالرحیم ٹیچر کالونی میں خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ صدر قاضی کے طور پر ان کی تعیناتی 20 ستمبر 2025 کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے باقاعدہ احکامات کے ذریعے کی گئی۔
مولانا محمد راشد خان قاسمی جلد نرمل شہر میں دارالقضاء صدر قاضی کا دفتر قائم کریں گے، جہاں مسلمان شہری نکاح کے تمام امور کی باقاعدہ تکمیل کے لیے رجوع کر سکیں گے۔
مزید معلومات اور رابطے کے لیے مولانا محمد راشد خان قاسمی سے فون نمبر 7396730786 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔