جنرل نیوز

شعبہ اردو کے زیر اہتمام ممبئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہفتہ اور اتوار کو عظیم الشان "وراثت اردو فیسٹیول "

ممبئی 26 ستمبر (ای میل )شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی اور اردو چینل کے زیر اہتمام ممبئی اور مضافات کے کہنہ مشق اور جواں سال شعرا کا دو روزہ پروگرام ،وراثت اردو فیسٹیول ،27 اور 28 ستمبر ہفتہ اور اتوار کو صبح 11 تا ساڑھے چھ بجے شام آئی سی ایس ایس آر کانفرنس ہال جے پی نائک بھون ممبئی یونیورسٹی کالینہ سانتاکروز ممبئی میں مقرر ہے

 

 

ڈاکٹرقمر صدیقی کے حوالے سے محمد حسام الدین ریاض نے بتایا کہ معروف فکشن نگار ڈاکٹر سلیم خان اس فیسٹیول کا افتتاح کریں گے صدر شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی ڈاکٹر عبداللہ امتیاز احمد صدارت کریں گے ڈاکٹر سراج الدین چوگلے پرنسپل مہاراشٹر کالج،ایڈوکیٹ جلال الدین معروف سیاستدان اور جناب نظام الدین رائن معروف سیاست دان مہمانان خصوصی ہوں گے ڈاکٹر زبیر شیخ (امبا ہاسپٹل) ڈاکٹر سید عابد(بینز ہاسپٹل )ڈاکٹر خالد شیخ (سائی ہاسپٹل )مہمان اعزازی ہوں گے

 

 

ڈاکٹر جمشید احمد ندوی شعبہ عربی ممبئی یونیورسٹی اور ڈاکٹر سکینہ خان صدر شعبہ فارسی ممبئی یونیورسٹی مہمان ذی وقار ہوں گے جناب عبید اعظم خان اعظمی معروف شاعر اغراض و مقاصد بیان کریں گے معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر استقبال کریں گے ڈاکٹر قمر صدیقی شکریہ ادا کریں گے تفصیلات کے لیے فون9773402060 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button