این آر آئی

سعودی عرب نے ریاض میں پراپرٹی کرائے میں سالانہ اضافہ پانچ سال کے لیے روک دیا 

کے این واصف 

کرایوں میں اضافہ پر پابندی خصوصاُ غیر ملکی باشندون کے لئے بڑی راحت کا باعث۔ مملکت کے دارالحکومت ریاض میں رینٹل پرائس کو مستحکم کرنے کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں۔

 

 

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ریاض شہر کے لیے رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے کرایوں میں سالانہ اضافہ پانچ برس کے لیے روک دیا گیا ہے۔کابینہ کی طرف سے منظور کردہ اور شاہی فرمان کے ذریعے نافذ کیے جانے والے ضوابط دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے کرایوں سے نمنٹے اور پراپرٹی مارکیٹ میں توازن بحال کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

 

 

سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ریاض شہر کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے پراپرٹی سیکٹر میں کرایوں میں ہونے والے غیرمعمولی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی وزرا کونسل نے قرار داد پاس کی تھی۔قرارداد میں سفارش کی گئی تھی کہ کرایوں میں ہونے والے اضافے کے رجحان کو روکا جائے۔

 

 

پراپرٹی جنرل اتھارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جائیداد کے مالکان اور کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جامع حل تلاش کریں۔واضح رہے کہ ریاض میں رہنے والوں کے لئے خصوصاُ فیملی کے ساتھ رہنے والوں کے لئے سب سے مہنگا اور بڑا مسئلہ مکان حاصل کرنا اور مالکان کی جانب سے منہ مانگے کرائیے ہیں۔

 

 

حکومت کی جانب سے پانچ سال تک کرایوں میں اضافہ پر پابندی کے اعلان کے بعد کرایہ کے مکان میں رہنے والے مقامی اور غیر ملکی باشندوں کو بڑی راحت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button