جنرل نیوز

واٹر ٹینک کی تعمیر اور بی سی سروے ڈاٹا انٹری والیئنٹرس کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے، نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

واٹر ٹینک کی تعمیر اور بی سی سروے ڈاٹا انٹری والیئنٹرس کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،

نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

 

نظام آباد، 27/ستمبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی سے ملاقات کی اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو ایک تحریری نمائندگی پیش کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،

 

مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ گزشتہ نومبر 2024 تلنگانہ ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ اور محکمہ ارباب کی جانب سے جو بی سی سروے کروایا گیا تھا اس بی سی سروے میں اپنی خدمات فراہم کرنے والے تقریباً 600 نوجوانوں ڈاٹا انٹری والیئنٹرس کو انکے بقایا جات ابھی تک ضلع انتظامیہ و محکمہ ارباب کی جانب ادا نہیں کئے گئے ہیں،

 

جبکہ ایک ماہ قبل نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں متوجہ کرایا تھا، مجلس قائدین نے جلد از جلد بی سی سروے ڈاٹا انٹری والیئنٹرس و نوجوانوں کو انکے بقایا جات ادا کرنے ضلع کلکٹر سے سفارش کی ہے علاوہ ازیں مجلس قائدین نے ضلع کلکٹر کو بتایا کہ ضلع حکام نے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی سربراہی کیلئے واٹر ٹینک کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی اس خصوص میں کوئی عمل آوری نہیں ہوئی

 

مجلس قائدین نے کہا کہ شہر کے ڈیویثزن 30، 31، اور 14 کی عوام کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے کئ ایک مصائب و مشکلات کا سامنا ہے، ضلع کلکٹر سے مجلس قائدین نے ان ڈیویثزنس کی عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے جلد از جلد واٹر ٹینک کی تعمیر کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، مجلس قائدین کی نمائندگی پر ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے بی سی سروے ڈاٹا انٹری والیئنٹرس و نوجوانوں کے بقایا جات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے والیئنٹرس کے بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

 

اور شہر کے ڈیویثزن 30 ،31،اور 14 میں جلد از جلد واٹر ٹینک کی تعمیر کے ذریعے متعلقہ عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کا مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،شریک معتمد و سابقہ کارپوریٹر اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹر عبدالسلیم، ماجد صدیقی، قائدین مجلس خلیل احمد، امر فاروق و دیگر موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button