اکٹوبر 11 کو سنگاریڈی میں عرفانی کل ہند مشاعرہ۔ ملک کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔ اردو دوست احباب سے شرکت کی خواہش۔

11 اکٹوبر کو سنگاریڈی میں عرفانی کل ہند مشاعرہ۔
ملک کے نامور شعراء شرکت کریں گے۔ اردو دوست احباب سے شرکت کی خواہش۔
سنگاریڈی 28 سپٹمبر ( پریس ریلز) سنگاریڈی کے مضافات چاوش باغ میں واقع مشہور درگاہ عرفانی رح کا عرس شریف، کل ہند مشاعرہ، محفل سماع 11 اور 12 اکٹوبر کو منعقد ہوں گے۔ حضرت حکیم خواجہ عمر بن احمد فیض علی شاہ عرفانی بندہ نوازی چشتی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی رح چاوش باغ کولبگور سنگاریڈی نے خانقاہ عرفانی میں عرس شریف کا پوسٹر کا رسم اجراء کیا
اور اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ حضرت الحاج حبیب احمد بن عمر حبیب عرفان علی شاہ بندہ نوازی رح کا 23 واں عرس شریف کی دو روزہ تقاریب کا بصد عقیدت و احترام 11 اور 12 اکٹوبر کو ان کی نگرانی و سرپرستی میں احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگا۔ 11 اکٹوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد سنگاریڈی سے جلوس صندل برآمد ہوگا اور شہر میں گشت کرتے ہوے بارگاہ عرفانی چاوش باغ پہنچے گا۔ بعد مغرب طعام کا نظم رہیگا اور بعد نماز عشاء صندل مالی پیش کیا جائگا
۔ شب 9 بجے سے عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔ عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ ادبی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا یا ہے۔ عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ میں منور رانا، نواز دیوبندی، وسیم بریلوی، منظر بھوپالی، عمران پرتاپ گڑھی، ماجد دیو بندی، شکیل آعظمی، اقبال اشہر، جوہر کانپوری، راہی بستوی، ابرار کاشف، ندیم شاد، ہاشم فیروزآبادی، حامد بھوساولی کے علاوہ ملک کے دیگر تمام بڑے اور استاد شعراء اکرام نے شرکت کرتے ہوے اس کا بلند معیار قائم کیا ہے۔
اس مرتبہ عرس عرفانی کل ہند مشاعرہ میں مثیم گوپالپوری، نعیم فراز، انجم ارشاد، سندر مالیگانوی، فاروق رضا، عظیم شاد راے پوری، منور شاہ جنٹوری، اطیب اعجاز، ڈاکٹر رضی شطاری، شکیل ظہیرآبادی، صابر بسمت نگری شرکت کریں گے۔ ارشاد انجم ناظم مشاعرہ، عبدالباری قریشی عرفانی ( ناندیڑ) کنونیر اور شبیر ہاشمی ( سنگاریڈی) معاون مشاعرہ ہیں۔ مشاعرہ کے لیے موسم کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اردو ادب دوست س مشاعرہ میں شرکت کرتے ہوے کاروان اردو کو آگے بڑھائں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کے حامل شخصیات کو عرفانی ایوراڈس پیش کئے جائں گے
۔ 12 اکٹوبر کو بعد مغرب چراخاں ہوں گے اور طعام عام کا انتظام رہیگا۔ شب 10 بجے محفل سماع منعقد ہوگی جس میں معروف قوال صوفییانہ کلام پیش کریں گے۔ دو روزہ عرس شریف تقاریب اور کل ہند مشاعرہ کے کامیاب انعقاد کے لیے شیخ شکیل احمد عرفانی صدر عرس عرفانی کمیٹی اور عہدیداران و اراکین عرس عرفانی کمیٹی، خلفاء سلسلہ، مریدین اور متعقدین انتظامات میں مصروف ہیں۔