حضرت مولانا سیّدسمیع اللہ صاحب قاسمی کا دفتر جمعیۃ علماء بودھن پر شاندار استقبال، 4 / اکتوبر کو جلسۂ سیرت النبی ﷺ کے انعقاد کا فیصلہ

حضرت مولانا سیّدسمیع اللہ صاحب قاسمی کا دفتر جمعیۃ علماء بودھن پر شاندار استقبال، 4 / اکتوبر کو جلسۂ سیرت النبی ﷺ کے انعقاد کا فیصلہ
بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دفتر جمعیۃ علماء بودھن میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت حافظ افسر صاحب مظہری صدر جمعیۃ علماء بودھن منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی ناظم ادارہ مظہرالعلوم و امام و خطیب مکہ مسجد نظام آباد کی تشریف آوری پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
مولانا نے سیرت النبی ﷺ پر مختصر مگر پُراثر خطاب فرمایا۔ بعد ازاں اراکینِ منتظمہ جمعیۃ علماء بودھن کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 4 / اکتوبر 2025ء کو جمعیۃ علماء بودھن کے زیر اہتمام جلسۂ سیرت النبی ﷺ منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں جلسہ کے انتظامات پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ان شاء اللہ عنقریب جلسہ کے مقام اور مہمانانِ خصوصی کا اعلان اشتہار کے ذریعہ کیا جائے گا۔ آخر میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔
