نیشنل
ماں نے نومولود زندہ بیٹی کو ریت میں دفن کردیا۔ آندھرا پردیش میں وحشیانہ واقعہ

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش ضلع تروپتی کے وردیّا پالم میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک ظالم ماں نے اپنی نومولود بچی کو ریت میں دفن کر دیا۔ جس ماں کو اپنی اولاد کی حفاظت کرنی چاہیے
اسی نے ایسا بھیانک قدم اٹھایا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔پیر کی صبح بس اسٹینڈ کے قریب ایک دکان کے پاس ریت میں دبی ہوئی اس بچی کو صفائی کرنے والے ملازمین نے دیکھا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بچی کو فوری
طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے اس کا علاج جاری ہے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتوار کی رات کسی نامعلوم خاتون نے بچی کو جنم دے کر ریت میں دفن کردیا اور فرار ہو گئی۔ پولیس نے
اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔