تلنگانہ

آر ٹی سی ایم ڈی کے طور پر سجنار کا عام مسافر کی طرح بس میں سفر

حیدرآباد ۔ تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے آخری دن وی سی سجنار نے عوامی ٹرانسپورٹ سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے آر ٹی سی بس میں سفر کیا۔

 

 

وہ ایک عام مسافر کی طرح لکشمی گوڑہ (لکڑی کا پل)۔ٹیلی فون بھون بس اسٹاپ سے بس بھون تک کی بس میں سوار ہوئے۔ انہوں نے یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی کرکے کنڈکٹر سے ٹکٹ لیا اور دورانِ سفر دیگر مسافروں سے بات چیت بھی کی۔

 

 

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے انہیں کمشنر پولیس حیدرآباد مقرر کیا ہے وہ بہت جلد اپنے عہدے کا جائزہ لیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button