مولانا حافظ قاضی محمد بشارت علی خان کا راجندر نگر منڈل کے وارڈ نمبر 60, سلیمان نگر وارڈ نمبر 57 اور عطاپور وارڈ نمبر 61 کے صدر قاضی کی حیثیت سے تقرر

مولانا حافظ قاضی محمد بشارت علی خان کا راجندر نگر منڈل کے وارڈ نمبر 60, سلیمان نگر وارڈ نمبر 57 اور عطاپور وارڈ نمبر 61 کے صدر قاضی کی حیثیت سے تقرر
حیدرآباد 30 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ حکومت نے سرکاری احکام جاری کرتے ہوئے مولانا حافظ قاضی محمد بشارت علی خان نظامی شاذلی کا رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر منڈل کے وارڈ نمبر 60, سلیمان نگر وارڈ نمبر 57، عطاپور وارڈ نمبر 61 کے صدر قاضی کی حیثیت سے تقرر کیا ہے۔ سرکاری احکام کی اجرائی کے بعد صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی نے قاضی مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی کو نکاح کے متعلق سیاہ جات، بک لیٹ اور تمام دستاویز جاری کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔
ان علاقوں میں صدر قاضی کی حیثیت سے تقرر پر مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی نے ریاستی حکومت کے علاوہ خاص طور پر بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے مجلسی رکن کونسل جناب مرزا رحمت بیگ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صدر قاضی کی حیثیت سے مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی کو راجندر نگر منڈل کے وارڈ نمبر 60 کے تحت جو علاقہ جات حوالہ کئے گئے ہیں ان میں شمال میں پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 156 سے پلر نمبر 256 تک اور نیشنل پولیس اکیڈمی کی کمپاؤنڈ وال سے کنارا بنک سے آرام گھر جنکشن تک۔ جنوب میں آرام گھر چوراہا سے پلر نمبر 294 تک وہاں سے مغرب میں شیورام پلی کی سیدھے جانب سے بدویل روڈ وہاں سے براہ اے جی کالج سے تلنگانہ پولیس فائرنگ رینج تک۔ مغرب میں تلنگانہ پولیس فائرنگ رینج سے موسی ندی کی پاس والمتری سے ندی کی سیدھی جانب سے لوٹس اسکول حیدر گوڑہ تک علاقہ جات۔ شمال میں لوٹس اسکول موسی ندی برج سے براہ پیدلہ کنٹہ کے حدود سے پلر نمبر 156 تک کے علاقہ جات شامل ہیں۔
سلیمان نگر وارڈ نمبر 57 کی تحت جو علاقہ جات شامل ہیں ان میں شمال سے مکان نمبر 293-9-4 سے سرکل 5 میں ہولی ٹاؤن اسکول میر عالم تالاب تک۔ جنوب میں ہولی ٹاؤن اسکول سے براہ مدینہ ہوٹل تا گرانڈ ہوٹل سے کنارا بنک شیورام پلی تک۔ مغرب میں کنارا بنک شیورام پلی سے نیشنل پولیس اکیڈمی کی کمپاؤنڈ وال سے پلر نمبر 242 تا 202 تک پی وی این آر ایکسپریس وے کے سیدھی جانب کے علاقہ جات، شمال میں پلر نمبر 202 سے براہ چنتل میٹ بہادرپورہ سڑک کی بائیں جانب کے علاقوں سے آخر میں مکان نمبر 293-9-4 تک کے علاقہ جات شامل ہیں۔
عطاپور وارڈ نمبر 61 کے تحت مشرق میں کے ایم ریڈی واٹر سپلائی ہاؤز سے سرکل نمبر 5 کی باؤنڈری سے براہ ندی موسی گوڑہ، گرونانک کالج سے راجندر نگر سرکل 6 تک کے علاقہ جات۔ مغرب میں پلر نمبر 168 سے شمالی علاقوں میں پلر نمبر 117 تک۔ شمال میں موسی ندی برج لوٹس اسکول حیدر گوڑہ سے موسی ندی کے مشرقی کنارے سے راجندر نگر سرکل 6 کی باؤنڈری سے کے ایم ریڈی واٹر سپلائی پمپ ہاؤز تک۔ جنوب میں پلر نمبر 168 سے پلر نمبر 117 تک سڑک کی سیدھی جانب کے تمام علاقہ جات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی نے شادنگر ٹاؤن کے مدرسہ درس القران سے 1986 میں حفظ کلام پاک کی تکمیل کی اور اپنا تعلیمی سفر جاری رکھتے ہوئے برصغیر کی عظیم دینی درسگاہ ازھر ہند جامعہ نظامیہ حیدرآباد سے قضائت کورس کی علاوہ عالم کورس کی تکمیل کی اور سند فضیلت حاصل کی۔ وہ شہر حیدرآباد کی مختلف مساجد میں امامت اور خطابت کے ساتھ رمضان المبارک میں روزآنہ تراویح اور تہجد میں کئی مرتبہ قرآن مجید تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی کی جانب سے بہت جلد راجندر نگر منڈل کے حدود میں ‘دارالقضاۃ’ دفتر صدر قاضی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جہاں پر مسلمان دفتر قضاءت سے رجوع ہوکر نکاح کے تمام امور کی باقاعدہ طور پر تکمیل کرسکتے ہیں۔ راجندر نگر منڈل کے وارڈ نمبر 60, سلیمان نگر وارڈ نمبر 57 اور عطاپور وارڈ نمبر 61 کے تحت نکاح اور شادیوں سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے صدر قاضی مولانا حافظ محمد بشارت علی خان نظامی کے فون نمبر پر 9989232785 رابط کیا جاسکتا ہے۔