تلنگانہ

ضلع نظام آباد میں مجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہونگے – ریاستی الیکشن کمشنر کی عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس  

ضلع نظام آباد میں مجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات دو مرحلوں میں منعقد ہونگے 

ضلع میں 545 گرام پنچایتیں۔31 زیڈ پی ٹی سی۔307 ایم پی ٹی سی نشستوں کیلئے سخت انتظامات کئے گئے 

ریاستی الیکشن کمشنر کی عہدیداروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس 

 

نظام آباد: 30 /ستمبر

(نمائندہ اردو لیکس نظام آباد محمد یوسف الدین خان) ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ ضلع میں ادارہ جات کے مقامی انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرنے کے لئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شیڈول کے اجراء کے پس منظر میں ریاستی الیکشن کمشنر رانی کمودی نے پیر کی شام ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تمام اضلاع کے کلکٹروں، پولیس کمشنروں اور ایس پیز کے ساتھ انتخابی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی، پو لیس کمشنر سائی چیتنیا، ایڈیشنل کلکٹرس انکت، کرن کمار اور دیگر ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لایا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے ساتھ ہی ضلع میں دو مرحلوں میں گرام پنچایت انتخابات بھی کرائے جائیں گے

 

۔ انہوں نے کہا کہ کل 545 گرام پنچایتوں کے لئے پہلے مرحلے میں 281 گرام پنچایت اور دوسرے مرحلے میں 264 گرام پنچایت میں انتخابات کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے میں 2510 وارڈوں میں اور دوسرے مرحلے میں 2512 وارڈوں میں کل 5022 گرام پنچایت وارڈ نشستوں کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ 31 ZPTC اور 307 MPTC نشستوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور دوسرے مرحلے میں ان کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ بکس اور دیگر مواد دستیاب ہے، اور شیڈول کے اجراء کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، اور ایس ایس ٹی اور ایف ایس ٹی ٹیموں کے ساتھ کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی

 

۔ بعدازاں ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے نوڈل افسران کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے اور مقامی ادارہ جاتی انتخابات کو پرامن ماحول میں کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی غلطی کی گنجائش کے بغیر ہم آہنگی سے کام کریں اور انتخابات کو خوش اسلوبی سے کرائیں۔ اس لئے کہ انتخابات کے انعقاد کے فرائض ذمہ داروں پر عائد ہوتی ہے اس لیے انہیں بہت ذہانت سے کام لینا چاہیے

 

اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق مسائل کا واضح معلومات ہونی ضروری ہے۔اگر کوئی شکوک و شبہات ہیں تو وہ اعلیٰ سطح کے عہدیداروں سے مشورہ کر کے قبل از وقت اس کی یکسوئی کر لیں اور انتخابات کے انعقاد میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عہدیداروں و عملہ کو مستعید رہنے اور انتخابی اعلامیہ کے اجراء کے بعد کاغذات نامزدگی کی وصولی سے لے کر انتخابی انتظامی عمل کی تکمیل تک انہیں تفویض کردہ فرائض کو موثر انداز میں روبہ عمل میں لائیں

 

۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ ایم پی ٹی سی، زیڈ پی ٹی سی اور گرام پنچایت انتخابات ایک ساتھ منعقد ہورہے ہیں انہیں کسی بھی غلطی سے بچنے کے لیے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے

 

۔اس ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹرس انکت، کرن کمار، سب کلکٹرس وکاس مہتو اور ابھیگیان مالویہ، ٹرینی کلکٹر کیرولین چنگتیان ماوی،ڈسٹرکٹ ریونیو ڈیویژنل آفیسر سیا گوڑ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر سرینواس راؤ اور نوڈل عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button