نظام آباد کے احمدی بازار چکن، مچھلی اور بکرا گوشت تاجرین کو حسب سابق مقام پر کاروبار کی اجازت بحال، کمشنر بلدیہ سے مجلسی قائدین کی کامیاب نمائندگی

شہرنظام آباد میں واقع
احمدی بازار چکن، مچھلی اور بکرا گوشت تاجرین کو حسب سابق مقام پر کاروبار کی اجازت بحال،
کمشنر بلدیہ سے مجلسی قائدین کی کامیاب نمائندگی
نظام آباد، 30/ستمبر ( نمائندہ اردو لیکس نظام آباد)
صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے احمدی بازار، چکن، مچھلی بکرا گوشت و دیگر فٹ پاتھ تاجرین کو ٹریفک میں خلل کے بہانے ٹریفک پولیس اور مونسپل عہدیداروں کی جانب سے تجارتی مراکز کو برخواست کرنے کے واقعہ پر 21/ستمبر کو نظام آباد مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے احمدی بازار تاجرین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے توجہ دہانی و کامیاب نمائندگی کے بعد مونسپل کمشنر دلیپ کمار و دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے متعلقہ تاجرین کو اسی مقام پر تجارت کی اجازت کو بحال کردیا ہے
، دوبارہ اسی مقام پر تجارت کی بحالی پر احمدی بازار چکن، مچھلی اور بکرا گوشت تاجرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 تا 50 سالوں سے وہ اسی مقام پر تجارت کے ذریعے اپنی کفالت کررہے ہیں، لیکن وقفہ وقفہ سے ان تاجرین کو برخواست کرنے کے اقدامات سے انکے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں
، تاجرین نے بتایا کہ مونسپل عہدیداروں کی جانب سے انھیں ہٹانے کی نظام آباد مجلس قائدین کو اطلاع کے بعد مجلس قائدین کی تاجرین کے ہمراہ مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ملاقات و کامیاب نمائندگی پر انھیں دوبارا اسی مقام پر کاروبار کی اجازت بحال کی گئی ہے جس پر احمدی بازار چکن، مچھلی اور بکرا گوشت تاجرین نے صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ،نظام آباد مجلس انچارج و رکن اسمبلی ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ و مقامی مجلسی قائدین اور مونسپل کمشنر و متعلقہ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ہے،
متعلقہ تاجرین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ و مونسپل کارپوریشن کی جانب سے جدید کمرشل کامپلکس میں دکانداروں کی منتقلی تک انھیں ہراساں نہ کیا جائے اور اسی مقام پر تجارت کی اجازت کو بحال رکھا جائے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،سابقہ کارپوریٹر محمد ریاض احمد، عبدالعلی باغبان، محمد مستحسین کے علاوہ قائدین مجلس، خلیل احمد، امر فاروق و دیگر موجود تھے،