آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے 3 اکتوبر جمعہ کو بھارت بند کا اعلان – تلنگانہ کے تمام اضلاع میں یہ احتجاج کیا جائے گا

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حیدر آباد و تلنگانہ کے اراکین اور دیگر تنظیمیں اور جماعتوں کے ذمہ داران نے کل ایک مشاورتی نشت میں یہ بات طے کی ہے کہ وقت بچاؤ ، دستور بچاؤ مہم کے دوسرے مرحلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے دیے جانے والے روڈ میپ کو بنیاد بنا کر تلنگانہ کے ہر علاقے میں اسے نافذ کیا جائے گا۔
اس نشست کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم ( صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) کر رہے تھے، اس موقع سے تمام ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور حیدرآباد کے اراکین بورڈ مشاورت میں شامل تھے۔ اس نشست میں یہ بات کہی گئی کہ یہ ایک اجتماعی ملی کوشش ہے تا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ کیا جاسکے اور وقت ایکٹ 2025 کے خلاف مسلمان اپنا دستوری حق اور احتجاج درج کراسکیں
۔ بورڈ نے یہ طے کیا ہے کہ تین اکتوبر ۲۰۰۲۵ء بروز جمعہ کو پورے ملک میں ب منایا جائے تمام مسمانوں سے یہواہش بند منایا جائے۔ تمام مسلمانوں سے یہ خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں ، اپنی دکان اور کاروبار کو صبح 8 تا 2 بجے دو پہر تک بند رھیں، دکانوں پر احتجاجی پوسٹرز لگائیں اور اگر اس تحریک میں برادران وطن اور سیکولر نظریات کے حامل غیر مسلم بورڈ حضرات شامل ہونا چاہیں تو انہیں ضرور ساتھ رکھا جائے مگر کسی کے ساتھ زورز بر دستی نہ کی جائے ۔
پرسنل لاء بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس احتجاجی بند کے دوران میڈیکل اور ایمرجنسی خدمات کے ادارے کھلے رکھے جائیں اور وہ اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں حسب ذیل حضرات شریک رہے
جناب مولانا سید اکبر نظام الدین صاحب (رکن بورڈ)، حضرت مولانا جعفر پاشاہ صاحب (رکن بورڈ و امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ ) ، جناب ڈاکٹر متین الدین قادری صاحب (رکن بورڈ) ، جناب مولاناسید نثار حسین حیدر آغا صاحب ( رکن بورڈ وشیعہ رہنما )، حضرت مولانا سید احمد حسینی معروف سجاد پاشاہ قادری صاحب (رکن بورڈ ، جناب ڈاکٹر محمد مشتاق علی صاحب (رکن بورڈ) ، جناب ضیاء الدین نیر صاحب (رکن بورڈ و صدر مجلس تعمیر ملت ) ، جناب محمد اظہر الدین صاحب (امیر جماعت اسلامی تلنگانہ ) مفتی محمود زبیر صاحب ( جنرل سیکریٹری جمعیت العلماء تلنگانہ ) ، مولانا سید شا فضل اللہ قادری صاحب، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری صاحب، جمعیت اہل حدیث کے نمائندہ مولانا شفیق عالم خان صاحب جامعی، مولانا غیاث احمد رشادی صاحب (رکن بورڈ ) مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی ، جناب فراست علی شطاری ، اڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ (رکن بوڑڈ)، پروفیسر قدو سه سلطانہ محترمہ حفصہ اختر صاحبہ جناب محمد رفعت اللہ شاہد صاحب نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی نے کاروائی چلائی۔