جنرل نیوز

مقامی ادارہ جاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں تعاون کریں  ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی و نئے کرشنا ریڈی کا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس

مقامی ادارہ جاتی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتیں تعاون کریں 

ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی و نئے کرشنا ریڈی کا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس

نظام آباد: 30/ ستمبر(نمائندہ اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مقامی ادارہ جاتی انتخابات کے موثر انعقاد کے لیے اپنا تعاون فراہم کریں۔

 

ضلع کلکٹر نے مقامی ادارہ جاتی انتخابات کے انعقاد کے مسائل پرآئی ڈی او سی کے کانفرنس ہال میں آج تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پرامن ماحول میں مقامی ادارہ جاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں دو مرحلوں میں ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی نشستوں کے ساتھ گرام پنچایت کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی اعلامیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں سے متعلق وال رائٹنگ، فلیکسی، ہورڈنگز اور تصاویر کو 24 گھنٹے کے اندر سرکاری دفاتر، بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشنوں، پٹرول بنکس وغیرہ سے 48 گھنٹے کے اندر اور خانگی مقامات سے 72 گھنٹے کے اندر مکمل طور پر ہٹا دیا جائے

 

۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ انتخابی اعلامیہ 9/ اکتوبر کو جاری کیا جائے گا اور ایم پی ٹی سی اورزیڈ پی ٹی سی پہلے مرحلہ میں انتخابات کے لیے نامزدگی (نامنیشنس) 9/ اکتوبر سے 11/ اکتوبر کو صبح 10.30 بجے سے شام 5 بجے تک قبول کیے جائیں گے اور پہلے مرحلے کی پولنگ 23 /اکتوبر کو ہو گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے لیے نامزدگی(نامنیشن) 13/ اکتوبر سے 15/ اکتوبر کو صبح 10.30 بجے سے شام 5 بجے تک قبول کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ 27 اکتوبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی رائے شماری 11/ نومبر کو ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت پہلے مرحلہ کے انتخابات کے لیے نامزدگی(نامنیشنس) 21/ اکتوبر سے 23 اکتوبر تک صبح 10.30 بجے سے شام 5 بجے تک قبول کیے جائیں گے

 

اور پہلی پولنگ 4/ نومبر کو ہوگی۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ گرام پنچایت دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے لیے نامزدگی(نامنیشنس) صبح 10.30 بجے سے شام 5 بجے تک قبول کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے اور دوسرے دونوں مرحلوں میں صبح 7.00 بجے سے دوپہر 1.00 بجے تک پولنگ ہوگی اور پولنگ کے دن ہی دوپہر 2.00 بجے سے ووٹوں کی رائے شماری کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

انہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس انکت، کرن کمار، ضلع پریشد سی ای او سیا گوڑ، ڈی پی او سرینواس، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button