مبارکباد

محمد نصیر الدین ریٹائرڈ سب انسپکٹر کی بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی پر تہنت

محمد نصیر الدین سابقہ سب انسپکٹر کی بہترین خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی پر تہنت

 

نظام آباد:یکم/ اکتوبر(اردو لیکس )محمد نصیر الدین سابقہ سب انسپکٹر آف پولیس جوگذشتہ 41 سالو ں سے محکمہ پولیس میں اپنی بہترین خدمات انجام دی اور وہ 30/ ستمبر کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے۔

 

محمد نصیر الدین سب انسپکٹر آف پولیس کو ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی، پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے اپنے چیمبر میں زبردست تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی۔ بعدازاں محمد نصیر الدین سب انسپکٹر آف پولیس کو عبدالباری روڈ لائنس کے دفتر تہنیتی تقریب منعقد کی گئی

 

اس تقریب میں محمدنصیر الدین کی گلپوشی وشالپوشی کرتے ہوئے محمد عبدالاحد، محمد عبدالباری، محمد عبدالشعیب، محمدمعین الدین (ماموں) سید اسد منیجنگ ڈائرکٹر آج کاتلنگانہ، محمد عبدالمجیب (ایچو بھائی)،سید عتیق ودیگر نے ان کی خدمات کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button