جنرل نیوز

کریم نگر: محکمہ زراعت کے سابق عہدیدار محمد احمد علی اظہری کا انتقال

محکمہ زراعت کے سابق عہدیدار محمد احمد علی اظہری کا انتقال

 

کریم نگر: محکمہ زراعت کے موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر متوطن کریم نگر اور حال مقیم منی گلشن کالونی حیدراباد محمد احمد علی اظہری کا انتقال ہو گیا۔ مرحوم کا تعلق کریم نگر سے تھا اور وہ اپنے حلقہ احباب میں نہایت ہر دل عزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

 

ان کے انتقال پر احباب و عزیز و اقارب نے گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔

 

نماز جنازہ انشاءاللہ مسجد حبیب سالم منی گلشن کالونی میں بعد نماز عشاء (00۔8 بجے) ہوگی اور تدفین متصل قبرستان مسجد اقصٰی (نزد قطب شاہی ٹومبس) میں انجام دی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button