نارائین پیٹ میں حفظ القرآن تکمیل کرنے والے حفاظ کرام کی تہنیت

نارائین پیٹ 2اکٹوبر(پریس نوٹ) نارائین پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والے دو طالب علموں نے حفظ القرآن تکمیل کیا ہے حافظ محمدغوث ولد محمدخواجہ نے نارائین پیٹ ٹاون کے قدیم دینی درسگاہ مدرسہ دینیہ جامع مسجد نارائین پیٹ سے حفظ القرآن کیا ۔ واضح رہے کہ حافظ محمدغوث
سابق امام جامع مسجد حافظ محمد فخرالدین مرحوم کے بھانجے محمدخواجہ کے صاحبزادے ہیں ۔ جبکہ ایک اور طالب علم عبدالرحمن چاند ولدغلام محی الدین چاند نے حیدرآباد کے صدف نگر میں واقع کیفل ایمان مدرسہ سے تکمیل حفظ القرآن کیا ہے۔ ان دونوں حفاظ کی آج محلمہ ٹینگ پتھر باہر پیٹ تہنیت پیش کی گئی۔ اس تقریب میں محمد نواز تاج ، محمدسلیم پاجنی گھر،تقی چاند، غلام محی الدین چاند، محمد شعیب تاچی، محمد آصف تاچی، محمد حسین تاچی، محمد یعقوب تاچی، غلام احمد تاچی، شہاب الدین ، محمد نواز چاند، محمد
تقی چاند ، غلام دستگیرعطار، محمد خواجہ ، یاسرتاج و دیگر موجود تھے۔ شرکانے دونوں حفاظ کو حفظ القرآن کی کامیابی سے تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شرکائے تہنیتی تقریب کا یہ تاثر تھاکہ نارائین پیٹ قدیم مدرسہ دینہ جامع مسجد کی وجہ سے حفاظ کرام کی گہوارہ رہا ہے یہاں سے کئی حفاظ پیدا ہوئے ہیں جو صرف نارائین
پیٹ ہی نہیں بلکہ دوردراز مقامات پر بھی دینی علوم کی تراویج و امامت کے باوقار فرائض انجام دیں ہیں