انٹر نیشنل

حج 2026 کی تیاریاں، 75 سے زیادہ ملکوں کے ساتھ اجلاسوں کا سلسلہ مکمل

کے این واصف

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اگلے حج سیزن کی تیاریاں گزرے حج کے اختتام کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہیں۔ گزرے حج سیزن میں نوٹ کی گئی مکی اور کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے آنے والے حج کی تیاریوں کو قطعیت دی جاتی ہے۔

 

 

تازہ اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے متعدد ممالک کے ساتھ حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاسوں کا سلسلہ مکمل کرلیا۔عاجل نیوز کے مطابق وزارتِ حج کی جانب سے اس سال خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانے اور بروقت معاملات کو مکمل کرنے کے حوالے سے 75 سے زیادہ ملکوں کے حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کئے گئے۔

 

 

ان اجلاسوں میں آئندہ برس کےلیے ضیوف الرحمان کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بات ہوئی۔ وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ تیاری اجلاسوں کو قبل از وقت منعقد کرنے کا مقصد سروسز اور حج پروگرام کے بارے میں بیرونی اداروں کو مطلع کرنا تھا تاکہ حجاج کی آمد وروانگی کے معاملات کو مکمل کیا جاسکے ۔

 

 

اس سے قبل وزارت حج نے متعلقہ اداروں کے ساتھ 50 سے زیادہ اجلاس منعقد کئے۔  ان اجلاسوں میں ایک نئے انیشیٹو”سعودی بس” پر اتفاق کیا گیا جس کا مقصد عازمین حج کے لیے ٹرانسپورٹ کے تجربے کو اعلی معیار تک پہنچانا ہے۔ “نسک مسار” پلیٹ فارم پر بیرونِ ملک کے عازمین حج کے لیے 16 سے زیادہ کمپنیوں کی منظوری دی گئی۔

 

 

24 سے زیادہ کمپنیوں کو بیرونِ ملک کےعازمین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے اور ان کی تیاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button