جنرل نیوز
جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے مسجد قبا میں جمعہ کو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم – مولانا شاہ عالم فلاحی و ندوی، کا ہوگا خصوصی خطاب

جماعت اسلامی کورٹلہ کی جانب سے 3 اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد قبا میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس مبارک موقع پر مولانا شاہ عالم فلاحی و ندوی، نائب صدر وفاق العلماء تلنگانہ، برادرانِ اسلام کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اہم پہلوؤں اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالیں گے۔
امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ، جناب الیاس احمد خان نے تمام برادرانِ اسلام خصوصاً طلبہ و نوجوانوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس روحانی اور تعلیمی موقع پر کثیر تعداد میں شرکت کریں تاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب حاصل ہو۔
یہ جلسہ نوجوان نسل کو دینِ اسلام کے اصولوں اور اخلاقی اقدار سے روشناس کروانے کا ایک بہترین موقع ہے۔