ایجوکیشن

غوث نگر اسکول کی معلمہ حمیرا فاطمہ کو ان‌کی گراں قدر خدمات پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ ۔

قلعہ گولکنڈہ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کی پروقار تقریب ۔

غوث نگر اسکول کی معلمہ حمیرا فاطمہ کو ان‌کی گراں قدر خدمات پر بسٹ ٹیچر ایوارڈ ۔

 

حیدرآباد (اردو لیکس نیوز):ہندو سیوا سماج حیدرآباد اور اے جی آر فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے شہرِ حیدرآباد میں ایک شاندار ایوارڈ تقریب فصیلِ گولکنڈہ پر نہایت شایانِ شان طریقے سے منعقد کی گئی۔ اس پروقار پروگرام میں شہر کے مختلف اسکولوں کے ان اساتذہ اور طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنی لازوال خدمات اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

 

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر کی معلمہ محترمہ حمیرا فاطمہ صاحبہ کو ان کی گراں قدر تدریسی، تعلیمی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

اسی کے ساتھ جماعت پنجم کے ہونہار طالب علم محمد ایان خان کو ان کی نمایاں تعلیمی کارکردگی، شاندار رویے اور غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث بیسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ عطا کیا گیا، جس پر نہ صرف اساتذہ بلکہ والدین نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔

 

تقریب کے ذمہ داران نے اپنے خطاب میں کہا کہ:

 

> "نئی نسل کی تعمیر و تشکیل میں اساتذہ اور طلبہ دونوں کا کردار اہم ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور طلبہ مستقبل کے معمار۔ ان دونوں کی کاوشیں مل کر ہی ایک روشن معاشرہ تشکیل دیتی ہیں۔”

اس موقع پر صدر مدرس شاہد علی حسرت نے محترمہ حمیرا فاطمہ اور محمد ایان خان سمیت تمام ایوارڈ یافتگان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

 

> "اساتذہ اور طلبہ کا یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ادارے کے وقار اور عظمت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔”

 

مزید برآں انہوں نے خصوصی طور پر جناب سید غازی الدین صاحب کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے اس پورے پروگرام کی تنظیم و ترتیب میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اسی کے ساتھ بنڈلہ گوڑہ منڈل کے اساتذہ، لیڈران، یونین قائدین اور مختلف سماجی شخصیات کی جانب سے محترمہ حمیرا فاطمہ اور محمد ایان خان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

یہ ایوارڈ تقریب اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی صلاحیتیں معاشرے میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button