مبشر معین الدین کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر تلنگانہ سیٹیزنس کونسل کی جانب سے ایوارڈ

مبشر معین الدین کو عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر تلنگانہ سیٹیزنس کونسل کی جانب سے ایوارڈ
حیدرآباد (پریس نو ٹ) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر 6 اکتوبر کو تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں ”بہترین استاد ایوارڈ 2025“ کے لیے تین ممتاز شخصیات کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ تقریب،6اکتوبر،بروز پیر کو مانصاحب ٹینک میں تلنگانہ کونسل آف ایجوکیشن کے سکریٹری کے دفتر میں منعقدہ ہوگی۔
پروفیسر سری راما وینکٹیش مہمان خصوصی ہوں گے اور ایوارڈ یافتگان کو شال، مومنٹو، ہار اور توصیفی اسناد پیش کریں گے۔اس سلسلے میں تلنگانہ سٹیزنس کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نرائن مدیراج نے بتایا کہ ایوارڈ یافتگان میں پروفیسر ڈاکٹر کلیان چکرورتی (سینئر لیکچرر، انگریزی، قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، بہادر پورہ)، مبشر معین الدین (کرسپانڈنٹ، سوپر گرامر ہائی اسکول، کشن باغ) اور کے شراوَنی (پرنسپل، ایس ایس اسکول آف ایکسیلینس، تیجسونی نگر، عطاء پور) شامل ہیں۔
ڈاکٹر کلیان چکرورتی نے جامعہ عثمانیہ سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ این سی سی آفیسر اور فزیکل ڈائرکٹر کے طور پر طویل خدمات انجام دے چکے ہیں اور کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔ مبشر معین الدین، جنہیں ماہرِ تعلیم اور سوپر گرامر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے
، گذشتہ 20 برسوں سے شعبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی فلاحی سرگرمیوں جیسے امن و بھائی چارہ، ماحولیاتی تحفظ، آلودگی کنٹرول، مفت طبی کیمپس اور قومی یکجہتی کے موضوعات پر سیمینارس اور ریلیوں کا انعقاد کرتے آرہے ہیں اور کئی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں
۔ کے شراوَنی نے ایم اے اور ایم ایڈ کی تعلیم حاصل کی ہے اور گذشتہ 20 برسوں سے درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ طلبہ کی بہبود کے لیے مختلف پروگرام منعقد کرتی رہی ہیں اور کئی اعزازات سے نوازی جاچکی ہیں۔