این آر آئی

ابو حلیفہ، کویت میں نیا ہوٹل قائم – جگتیال کے مجیب بھائی کی میزبانی کے خواب کو ملی نئی شناخت

ابو حلیفہ، کویت میں نیا ہوٹل قائم – جگتیال کے مجیب بھائی کی میزبانی کے خواب کو ملی نئی شناخت

 

کویت، 2 اکتوبر : کویت کے ابو حلیفہ بلاک نمبر 1 میں جمعرات کو ایک نئے ہوٹل کا شاندار افتتاح عمل میں آیا، جسے مقامی مہمان نوازی کے شعبہ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ ہوٹل جگتیال سے تعلق رکھنے والے مجیب بھائی کنڈاپور کی ملکیت ہے، جو اپنے مہمانوں کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

 

افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  شریک ہوئے جن میں کویت آئل کمپنی  کے ایچ آر منیجر احمد جاسم الشمری شامل تھے۔ اس موقع پر مقامی شخصیات اور کمیونٹی اراکین بھی موجود تھے، جن میں ابراہیم عمران، عظمت علی ببلو، شیخ نواز اور اظہرالدین شامل ہیں، جنہوں نے نئے ہوٹل کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ یہ ہوٹل نہ صرف کاروباری اور سیاحتی مہمانوں کے لیے معیاری خدمات فراہم کرے گا بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

 

تقریب کے موقع پر کمیونٹی کے قایدین نے مجیب بھائی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہندوستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے جگتیال کا نام کویت میں مزید روشن ہوا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button