رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کا اجلاس جامعہ عربیہ سراج العلوم بھیرو گڑھ، ناگدہ انہیل روڈ اجین میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

حیدرآباد ۔ بتاریخ 9/ربیع الثانی 1447ھ مطابق 02/اکتوبر 2025 بروز جمعرات بعد نماز ظہر رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کا اجلاس عمومی زیر صدارت حضرت مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی ناظم اعلیٰ رابطہ مدارس اسلامیہ و استاذ تفسیر و ادب دار العلوم دیوبند، جامعہ عربیہ سراج العلوم بھیرو گڑھ اجین میں منعقد ہوا، نظامت کے فرائض حضرت مولانا مفتی ضیاء اللہ صاحب قاسمی ناظم عمومی رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش نے ادا کیے ۔
تلاوت قرآن اور نعت نبی کے بعد سب سے پہلے جناب حافظ و قاری محمد تقی صاحب خازن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ساتھ ہی رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش کو مزید فعال و متحرک بنانے کیلئے قیمتی تجاویز پیش کیں ،ساتھ ہی خامیوں کی نشاندہی کی۔،حضرت مولانا مفتی شمس الدین صاحب سیہور ،حضرت مولانا عبد الرؤف صاحب نیپانیہ خنجر، حضرت مولانا نعیم صاحب ، جناب محی الدین صاحب عرف ببو بھائی دیواس،حضرت مولانا مفتی رشید الدین صاحب قاسمی ، حضرت مولانا مفتی مظہر صاحب اندور اور حضرت مولانا مفتی علی احمد صاحب قاسمی سرونج نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے ۔
اسکے بعد حضرت مولانا مفتی ضیاء اللہ صاحب قاسمی نے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہونے کے شرائط سمجھائے اور حضرت مولانا مفتی شکیل احمد صاحب واجدی نے گزشتہ سال مشترکہ امتحان میں امتیازی پوزیشن سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے نام کااعلان کیا۔ بعدہ حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب صدر جمعیت علماء و رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش نے حالات حاضرہ اور مدارس کو در پیش خطرات کے تعلق سے زبردست خطاب فرمایا ،آپ کے بعد حضرت مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی ناظم اعلیٰ رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا بصیرت افروز خطاب شروع ہوا، حضرت نے مدارس کے تحفظ،مدارس میں عصری تعلیم کی شمولیت ،صاف صفائی ،رابطہ کے اغراض ومقاصد ،تدریب المعلمین اورمشترکہ امتحان کی اہمیت پر مؤثر خطاب فرمایا ، آخر میں جناب حافظ و قاری محمد تقی صاحب خازن رابطہ مدارس اسلامیہ مدھیہ پردیش مدارس کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔
اسی اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ مشترکہ امتحان اس سال شعبہ حفظ وتجوید تا عربی چہارم تک کے طلباء کے شعبان المعظم کے شروع ہفتہ میں ہونگے ان شاء اللہ ۔ساتھ ہی بے شمار تجاویز بھی پاس ہوئیں۔جلسہ میں خاص طور پر جناب حاجی عبد المجید سالار خانصاحب ، حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب قاسمی ،حضرت مولانا اسحاق صاحب سالیہ ،حضرت مولانا لئیق آشٹہ اورمدھیہ پردیش کے بھوپال،سیہور،رائسین،اندور اجین، دیواس، شاجا پور ،سیونی نرسنگ پور، آ گر مالوہ،راجگڑھ،ساگر اشوک نگر، گنا، گوالیار، شیوپور بھنڈ ،مرینہ،دتیا جبل پور، شہڈول امریا،دھار،نیمچ، نرمداپورم (ہوشنگ آباد)
شوپوری،رتلام،بالاگھاٹ،بیتول،چھندواڑہ ،جھابوہ،بڑوانی،کھنڈوہ وغیرہ اضلاع و تحصیلوں کے مدارس کے ذمہ داروں نے شرکت فرمائی ۔