انٹر نیشنل

حرمین شریفین کی سیفٹی، سمارٹ مانیٹرنگ پلیٹ فارم کی نمائش ۔ سعودی سیول ڈیفنس

کے این واصف

سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے “ریاض انٹرنیشنل کنوینش اینڈ ایگزیبِشن سینٹر” میں ہونے والے “انٹرسیک سعودی عرب 2025” میں مقاماتِ مقدسہ کے لیے سمارٹ مانیٹرنگ پلیٹ فارم کی نمائش کی ہے۔

 

 

یہ انیشیٹِیو، سیفٹی کو بہتر بنانے، سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور ہنگامی صورتِ حال میں آپریشنل کارکردگی میں اضافے کے لیے مصنوعی ذہانت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اس منصوبے میں مشاعرِ مقدسہ کے سٹریٹیجک مقامات پر نصب کردہ سمارٹ کیمروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جو براہِ راست نگرانی اور امکانی واقعات کا پیشگوئی پر مبنی تجزیہ فراہم کر سکتے ہیں۔

 

 

اس تجزیے میں آتشزدگی، دھوئیں کے اخراج، افراد کا غیر معمولی ہجوم اور ہنگامی طبی حالات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button