انٹر نیشنل

ریاض میں پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد – زیر اہتمام IFE اور مارک اینڈ سیو ہائپر اسٹور

کے این واصف 

مہاتما گاندھی کو ریاض میں بھرپور خراج عقیدت پیش کی گئی۔ بسلسلہ گاندھی جینتی کی تقاریب طلباء کے لئے کلرز و پینٹنگس کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کا اہتمام انڈین فورم فار ایجوکیشن بتعاون “ مارک اینڈ سیو ہائپر اسٹور” نے کیا تھا۔

 

 

رنگوں اور مصوری کے یہ مقابلے 5 سے 12 سال بچوں کے لئے منعقد کئے گئے تھے جس کا مقصد نوعمر طلباء مین مہاتماگاندھی کے امن و عدم تشدد کے پیام کو عام کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتون کو ابھارنا تھا۔ پینٹنگس کو اساتذہ اور پینٹرز کے ایک پینل نے جج کیا۔ بچوں کی بنائی بہترین پینٹنگس کو انعامات سے نوازہ گیا۔ اس موقع پر چند دیگر شخصیات کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔

 

 

تقریب کا افتتاح پرواسی ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر انور خورشید نے کیا۔ دیگر مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر محمد اشرف علی ڈائریکٹر ورلڈ بزنس گروپ، معروف صنعت کار انجینئر شکیل، منیجر مارک اینڈ سیو اسٹور شامل تھے۔ فورم کے صدر ڈاکٹر دلشاد احمد نے استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوا۔ انجینئر فرحاں ھاشمی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ فورم کے فعال ارکین سلمان خالد، فروز خاں، شہزاد صمدانی، ارشد جاوید اور ڈاکٹر جاوید نے تقریب کے کامیاب انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔

 

فورم نے مارک اینڈ سیو ہائپر اسٹور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات، اولیاء اور حاضرین شکریہ ادا کیا جن کی موجودگی نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button