ضلع کلکٹر نظام آباد نے دبہ میں اندراما ں مکانات کی تعمیر کا کیا معائنہ مکانات کی تعمیر سرعت پیدا کی جائے۔

ضلع کلکٹر نظام آباد نے
دبہ میں اندراما ں مکانات کی تعمیر کا کیا معائنہ
مکانات کی تعمیر سرعت پیدا کی جائے۔
غفلت برتنے پر عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا دیا انتباہ
نظام آباد:5/ اکتوبر (اردو لیکس)ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نظام آباد ضلع میت اندراماں مکانات کی تعمیر میں سرعت پیدا کریں۔ آج ضلع کلکٹر نے نظام آباد مستقر کے دبہ علاقے میں اندراماں مکانات کی تعمیر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ان مستحقین سے ملاقات کی جنہوں نے تعمیراتی کام کو بنیاد کے مرحلے تک مکمل کر لیا ہے اور دریافت کیا کہ کیا
انہیں پہلی قسط کا بل منظور ہو گیا ہے۔ انہوں نے ان مستحقین سے ملاقات کی جنہوں نے ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں کیا ہے اور ان سے کام شروع نہ ہونے کی وجوہات دریافت کیں۔ ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پہل کریں کہ اندراما مکانات کی تعمیرجنگی بنیاد وں پر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مستحقین کے انتخاب اور منظوری کے عمل میں کوئی تاخیر نہیں کی جانی چاہئے۔ ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ اگرچہ بہت سے افراد دیہی(رورل) علاقوں میں مکانات بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن شہری(اربن) علاقوں میں بھی اندراما ں مکانات فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کے مطابق بلدیہ(میونسپلٹی) کی حدود میں مکانات کی منظور دی ہے
۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کلکٹر نے مشورہ دیا کہ جن تمام مستحقین افراد کو منظوری دی گئی ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ اندرماں مکانات کی تعمیر کریں اور اگر ضرورت ہو تو اندراما ں کمیٹی کے ارکان کا تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ای پی ایم اے کے ز یراہتمام بینک لنکیج کے تحت ایسے مستحقین کو قرضے فراہم کرنے کا اقدام کیا جائے جن کے پاس مکانات بنانے کی مالی وسائل موجود نہیں ہے۔
ضلع کلکٹر نے کہا کہ اندراماں مکانات کی تعمیر کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جائے اگر مکانات کی تعمیر میں کوئی مسائل و مشکلات رہنے پر کلکٹر نے ہدایت دی کہ ان کو حل کرتے ہوئے پیشرفت کریں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے کہ مکانات کی تعمیر مقررہ ہدف کے مطابق مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ حکومتی ضابطوں کے مطابق اندراماں مکانات کی تعمیر 400 مربع فٹ سے کم اور 600 مربع فٹ سے زائد نہ ہوں اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جا رہی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں تعمیر شروع کرنے کے لیے ضروری تعاون فراہم کیا جائے۔
ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ مکانات کی تعمیر کے متعلقہ مراحل کے مطابق استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں بل جمع کرانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندراما ں مکانات کی تعمیر کیلئے عہدیدار دلچسپی اور جستجو کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ وہ دوبارہ اپنا دورہ کرتے ہوئے اندراماں مکانات کی تعمیر ات کا جائزہ لینے اس وقت مکانات کی تعمیرات میں واضح پیش رفت نظر آنی چاہئے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی غفلت یا لاپرواہی کئے جانے پر محکمہ جاتی سخت کارروائی کی جائے گی
۔ علاوہ ازیں ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے دبہ علاقہ میں ابیہاہستم کالونی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی طرف سے تفویض کردہ اراضی کا معائنہ کیا، ریونیو اور میونسپل حکام کو مشترکہ سروے کرنے اور حدود کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی۔ضلع کلکٹر کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کمشنر دلیپ کمار، ہاؤسنگ پی ڈی پون کمار، ڈی ای نیوارتھی، میونسپل ٹاؤن پروجیکٹ آفیسر رمیش، شمالی تحصیلدار وجے کانتھ اور دیگر موجود تھے۔