جنرل نیوز
مجالس مقامی اداروں کے انتخابات کے پیش نظر پرجاوانی منسوخ ضلع کلکٹر نظام آباد کا بیان

مجالس مقامی اداروں کے انتخابات کے پیش نظر پرجاوانی منسوخ ضلع کلکٹر نظام آباد کا بیان
نظام آباد، 5/ اکٹوبر(مائندہ اردو لیکس ) عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس میٹنگ ہال میں ہر پیر کو منعقد ہونے والا *پرجاوانی* پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے
، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے ایک بیان میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مجالسِ مقامی اداروں کے انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے
۔ انہوں نے کہا کہ پرجاوانی پروگرام کو انتخابی ضابطہ کے نافذ ہونے کے موقع پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل ختم ہونے کے بعد پرجاوانی پروگرام معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔