Uncategorized

تلنگانہ اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام مسا بقتی امتحانات کی تیاری کے لئے فاؤنڈیشن کوچنگ کی افتتاحی تقریب سے سید نجیب علی ایڈوکیٹ کا خطاب 

تعلیم یافتہ نوجوان

عصری ٹکنالوجی سے

استفادہ حاصل کریں اور

محنت کے ذریعے اپنی شناخت بنائیں

تلنگانہ اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام مسا بقتی امتحانات کی تیاری کے لئے فاؤنڈیشن کوچنگ کی افتتاحی تقریب سے سید نجیب علی ایڈوکیٹ کا خطاب

 

نظام آباد ، 5 / اکتوبر (نمائندہ اردو لیکس)

عصر حاضر میں نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نئی تخلیقات و ٹکنا لوجی سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مسابقتی ماحول میں ہم اپنی شناخت اور وجود کا لوہا منوا سکیں، ان خیالات کا اظہار جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ اور سینئر کا نگریس لیڈر و سابق رکن بورڈ گورنرس اردو اکیڈمی نے آج نظام آباد میں تلنگانہ مینارٹی اسٹیڈی سرکل محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر اہتمام منعقدہ 14 ماہ کی کوچنگ کلا سسیز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ نوجوان تعلیم , روزگار کیلئے کیرئیر گائیڈنس پروگرام سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کریں ۔ اس وقت صرف نوجوان پروفیشنل کورس کی طرف رجحان رکھتے ہیں اور صرف انجینئرنگ اور میڈیکل کے علاوہ دوسرے پیشہ وارانہ کورس اس کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ گروپ I سرویسیز کی طرف بہت کم رحجان پایا جاتا ہے جبکہ اس ملک کا پورا نظام بیورو کریسی پر منحصر ہے، ایک Iئی اے ایس عہدیدار بہتر خدمات کے ذریعے حکومت کی سہولتوں اور مراعات سے مستفید کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم تعصب تنگ نظری اور فرقہ پرستی کی شکایت کرتے ہیں جو صحیح نہیں ہے ۔

 

بہترین صلاحیتوں سے ہم اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ غربت کے باوجود ہمارے سامنے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شخصیت موجود ہے۔ جنہوں نے ایک گاؤں کے ساحل سے اُٹھ کر ہندوستان کے صدر جمہوریہ ہند کے عہدہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ موجودہ درو میں سائنس و ٹکنا لوجی کی ایجادات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے

 

۔ آج ہماری معلومات کیلئے ایک موبائیل فون ہی کافی ہے جس پر ہم اپنی انگلیوں کے ذریعہ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں . آرٹیفشل انٹلیجنس (AI)

کے ذریعہ سے آج دنیا کی تمام معلومات سمیٹ کر ایک موبائیل فون میں آگئی ہے۔ اُنہوں نے نو جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا وقت موبائیل دیکھنے کے بجائے معلومات حاصل کرنے کیلئے استعمال کرے۔ اور وقت کی قدر کریں

 

اُنہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے گذشتہ 2 سال کے دوران ریاست بھر میں تقریباً 60 ہزار جائیدادوں پر مختلف محکموں میں تقررات عمل میں آئے ہیں اور مستقبل میں بھی بھر پور مواقع حاصل ہیں اُنہوں نے اسٹڈی سرکل کے تمام مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی کرنے اور حل کرنے کا تیقن دیا. اس موقع پر شیخ حسین نے بھی اس کو چنگ سے استفادہ کرنے کی خواہش کی

 

۔ جناب سمیر احمد ، زونل صدر قومی تنظیم نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلبا کی رہنمائی کے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر حبیب علی کیر ئیر کونسلر و انچارج کو چنگ نے خیر مقدم کیا، طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی .

متعلقہ خبریں

Back to top button