جنرل نیوز

گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ ایس۔ایس۔سی بیاچ 1997-98 کے طلباء کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام  سابقہ طلباء کی جانب سے اساتذہ اکرام، سیاسی و سماجی شخصیات کو تہنیت 

گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ ایس۔ایس۔سی بیاچ 1997-98 کے طلباء کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام

سابقہ طلباء کی جانب سے اساتذہ اکرام، سیاسی و سماجی شخصیات کو تہنیت

 

گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ اردو میڈیم کے سابقہ طلباء ایس ایس سی بیاچ 1997-98 کی جانب سے ایم آر فنکشن ہال کورٹلہ میں محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ کی زیر صدارت "گیٹ ٹوگیدر” پروگرام کا انعقاد عمل لایا گیا جسمیں ایس ایس سی بیاچ 1997-98 اردو میڈیم کے سابقہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

اس پروگرام میں بحیثیت مہمانان خصوصی طلباء کے سابقہ اساتذہ اکرام جناب محمد نعمت اللہ خان صاحب (موظف لکچرار)، جناب محمد کریم الدین صاحب (موظف اسسٹنٹ پروفیسر)، جناب محمد عبدالواجد صاحب (موظف پرنسپل)، جناب عبدالرحیم صاحب (موظف گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر)، جناب محمد فصیح الدین صاحب صدیقی (سابقہ مولوی فردوس ضیاء العلوم ڈاگ بنگلہ)،محمد عبدالطیف صاحب (اسکول اسسٹنٹ)، کے علاوہ جناب عبدالرحیم صاحب (ریٹائرڈ سب انسپکٹر آف پولیس)، جناب محمد عبدالرفیع صاحب (صدر مجلس کورٹلہ)، جناب یم۔اے وسیم صاحب (نائب صدر ضلع جگتیال کانگریس پارٹی اقلیتی سیل)، جناب ایم۔اے نعیم صاحب (نائب صدر ٹاؤن کانگریس پارٹی کورٹلہ)، جناب عبدالرحیم صاحب (کانگریس پارٹی سینئر لیڈر)، جناب محمد مجیب نصیر صاحب (صدر ایم پی جے کورٹلہ)، جناب عبدالباری صاحب (قائد ایم پی جے کورٹلہ) نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی اور سابقہ طلباء کے ساتھ لنچ (ظہرانہ) کھایا مابعد تہنیتی پروگرام میں شرکت کی۔

 

اس پروگرام میں شریک مہمانان خصوصی کو سابقہ طلباء کی جانب سے پھولوں کے ہار اور شال پوشی کے زریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے انکے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محمد چاند پاشاہ سینئر صحافی و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ نے کہا کہ انہیں اور انکے ساتھی ہم جماعت طلباء کو تعلیم کے انمول زیور سے آراستہ کرنے والے اساتذہ اکرام کے اعزاز میں تہنیتی پروگرام کا انعقاد کرنا تمام بیاچ کے طلباء کیلئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج انکے تمام ہم جماعت طلباء اساتذہ اکرام کی جانب سے دی گئی

 

تعلیمات و تدریس کی بدولت اونچے اور اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے ہیں اور ان ہی اساتذہ کی بدولت بیاچ کا ہر طالب علم کامیابی کیساتھ اپنے گھر والوں کے ہمراہ خوش و خرم اپنی اپنی زندگی بسر کررہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ ان قابل بہترین اور اچھے اساتذہ اکرام کی وجہہ سے ممکن ہواہے انہوں نے اس موقع پر اساتذہ اکرام کا اظہار تشکر کیا اور کہا کہ مستقبل میں بیاچ کے طلباء کی جانب سے مزید ایسے پروگرامس کا انعقاد عمل میں لانے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول کورٹلہ ایس ایس سی بیاچ 1997-98 کے طلباء جن میں محمد چاند پاشاہ (سینیئر جرنلسٹ و صدر مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ)، محمد عظیم الدین (چیرمن امیرالدین انڈسٹریز)، محمد مکین الدین(HUAWEI اے۔آئی آٹومیشن کنسلٹنٹ- سعودی عربیہ ) ،محمد شہباز متین(سینئر سائبر سیکورٹی سولیوشن آرکیٹیکٹ- سعودی عربیہ) ، حاجی محمد نعیم (پروپرائٹر مائی کارس آٹو کنسلٹنٹس کورٹلہ) ، محمد واجد خان (ہیڈ ماسٹر مومن پورہ اپر پرائمری اسکول)، محمد نجم الدین زاہد (ٹیچر بلال پورہ اپر پرائمری اسکول)، محمد یعقوب (فزیو تھراپسٹ)، محمد عبدالمقیم(اربن پلاننگ ڈیزائنر- سعودی عربیہ) ، محمد عبدالجامع (ٹیچر اقرأ ہائی اسکول)، محمد عقیل (پروپرائٹر ویلڈنگ شاپ) ، محمد نجیم الدین(سنٹرنگ)، سیدمظہر حسین (این۔آر۔آئی- کویت)، محمد ذاکر (لکچرار)، محمد امان اللہ (موزن جامع مسجد)، محمد مجاہد (پروپرائٹر نوبل کرین سرویس)، محمد معیز قریشی (پروپرائٹر معیزبیف شاپ) محمد مسعود علی (مستاجر برگ آبنوس)، محمد عزیز (زراعت)، محمد نصیرالدین (آٹو سرویس) اور دیگر نے شرکت کی۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button