گدوال میں تلنگانہ جاگروتی مسلم کمیٹی کا اجلاس۔محمد مصطفی کا خطاب ضلعی صدر مسلم اقلیت کی حیثیت سے محمد سلیم کا انتخاب

تمام طبقات کی ترقی کے لئے کے کویتا سرگرم عمل
گدوال میں تلنگانہ جاگروتی مسلم کمیٹی کا اجلاس۔محمد مصطفی کا خطاب
ضلعی صدر مسلم اقلیت کی حیثیت سے محمد سلیم کا انتخاب
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا کی ہدایت پر جوگولامبا گدوال ضلع میں تلنگانہ جاگروتی مسلم کمیٹی کا اجلاس ریاستی جاگروتی مسلم اقلیت کے صدر ڈاکٹر مصطفیٰ کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ مذکورہ اجلاس میں جوگولامبا گدوال ضلع کے مسلم کمیٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
۔ڈاکٹر مصطفیٰ نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا تمام طبقات کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں اور تلنگانہ کی ثقافت و روایات کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے والی ایک نمایاں رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اقلیت کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں، جن کے تحت مستقبل قریب میں مسلمانوں کو وسیع پیمانے پر فلاحی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں 12 فیصد مسلم ریزرویشن کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر مصطفیٰ نے تمام شرکاء سے اپیل کی کہ وہ کویتا کی قیادت کو مزید مستحکم بنانے کے لئے متحدہ طورپرکام کریں۔
اس موقع پرجوگولامبا گدوال ضلع تلنگانہ جاگروتی مسلم اقلیت کے صدر کے طور پر محمد سلیم کا انتخاب عمل میں آیا ۔جس کا اعلان ریاستی مسلم صدر ڈاکٹر مصطفیٰ نے کیا۔ محمد سلیم کے انتخاب پر ضلع کے مسلم رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس فیصلے پر ادیبوں، فنکاروں اور دانشوروں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جوگولامبا گدوال ضلع کے رہنماؤں نے ریاستی صدر مسلم اقلیت ونگ ڈاکٹر مصطفیٰ کی موجودگی میں تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی جن کا ڈاکٹر مصطفیٰ نے خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔
اجلاس میں محمد رفیع، محمد اسماعیل، نظام، جلیل، بشیر، فاروق اور دیگر مسلم رہنما موجود تھے۔