یم اے صدیقی ایجو کیشنل سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام طلباءکے لئے (PYTHON) لنگویج پروگرام کی تربیت

طلباء موجودہ حالات سے ہم آہنگ اور چیالنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اعتماد سے آگے بڑھیں
یم اے صدیقی ایجو کیشنل سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام طلباءکے لئے (PYTHON) لنگویج پروگرام کی تربیت
نظام آباد 6 /اکٹوبر (نمائندہ اردو لیکس) یم اے صدیقی اسٹانڈرڈ ایجو کیشنل سوسائٹی رجسٹرڈ نظام آباد کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کو موجودہ حالات سے ہم آہنگ کرنے کیلئےPYTHON( پائیتھان) پروگرامنگ لینگوئج کی (4) روزہ مفت تربیتی پروگرام و کلاسس کا کامیابی سے انعقاد عمل میں لایا گیا جسمیں (40) طلباء و طالبات جو ڈگری بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں نظام آباد شہر کے علاوہ بودھن اور کورٹلہ سے بھی شرکت کرتے ہوئے تربیت حاصل کی
اسٹانڈرڈ ایجو کیشنل سوسائٹی ین آر آئی کالونی نظام آباد چیئرمین وکرسپانڈنٹ مسٹر محمد احتیشام صدیقی کی صدارت میں پر اثر تقریب برائے سر ٹیفیکیٹ کی تقسیم پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی کارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ برائے صحافت سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، نظام آباد، قاضی شہرنظام آباد مفتی محبوب خان ، بزنسمین محمد فیصل احمد فاضل نے شرکت کی
اس موقع پر سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے مخاطب کرتے ہوئے اسٹانڈرڈ ایجو کیشنل سوسائٹی چیئرمین و کر سپانڈنٹ ایم اے صدیقی کی نوجوان طلباء کیلئے مفتPYTHON (پائیتھان ) پروگرامنگ لینگویج کی تربیت کا خصوصی طور پر اہتمام کرتے ہوئے ملت کے نوجوانوں کو آج کے دور کے چیالنجوں کا سامنا کرنے کیلئے رہنمائی و تربیت دینے کے بے لوث خدمات کی ستائش کی
اور کہا کہ طلباء و طالبات اپنے زندگی کے مقصد اور والدین کی اولاد کے تئیں بہتر و درخشاں مستقبل کیلئے کوششوں و فکر کو دور کرنے کیلئے وقت ضائع کے بغیر ہر لمحہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ دور جدید میں آج کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت”( آرٹیفیشل انٹیلیجنس )کے نئے چیا لنچوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جو رفتہ رفتہ اقطاع عالم میں تیزی کے ساتھ اثر انداز ہو رہا ہے۔
سینئر جرنلسٹ احمد علی خان نے نوجوانوں سے کہا کہ روزگار کے حصول کیلئے کسی بھی کام کو حقیر نہ سمجھیں بلکہ اپنے بل ہوتے ہوئے خود اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں تب ہی اور بھی روزگار کی راہیں استقبال کرتے ہوئیں نظر آئیں گی
اس پروگرام سے مفتی محبوب خان اور محمد فیصل احمد فاضل نے بھی مخاطب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات اور دنیاوی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ترغیب بھی دی اور علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے روشنی ڈالی چیئرمین و کر سپانڈنٹ ایم اے صدیقی نے طلباء کو تربیت سے متعلق معلومات فراہم کی تربیت یافتہ طلباء و طالبات نے PYTHON
(پائیتھان) پروگرام سے واقفیت کو اپنے لئے قیمتی بتایا جو انھیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران لا علم رکھا گیا
تھا بعد ازاں تربیت حاصل کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹس مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے انکے علاوہ موذن صاحبین کو موسم سرما کے پیشِ نظر گرم ملبوسات کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر طلباء وطالبات و معززین شہر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی