فری میگا ہیلت کیمپ

حیدرآباد ۔ زیڈ ایم چائلڈ کیئر ملٹی اسپیشلٹی کلینک نے اولیو ہاسپٹل کے تعاون سے اتوار کو کشن باغ حیدرآباد میں ایک فری میگا ہیلت کیمپ رکھا ۔ اس کیمپ سے جملہ 246 مریضوں نے فائدہ اُٹھایا ۔ اس کیمپ میں انہیں رینڈم بلڈ شوگر ۔ ای سی جی ۔ ٹو ڈی ایکو ۔ بلڈ پریشر مانیٹرنگ ۔ ہائٹ اینڈ ویٹ چیکنگ اور ڈاکٹرس کنسلٹنس جیسی خدمات مفت فراہم کی گئی ۔
مختلف شعبوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی ٹیموں نے اس کیمپ میں حصہ لیا اور مریضوں کی جانچ کی ۔ ان میں پیڈیاٹریشن ڈاکٹر فاطمہ ناصر ۔ ڈاکٹر جویریہ ترنم ۔ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر زاہد اللہ خان ۔ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر لوہی تیش ۔ سی ٹی وی ایس سرجن ڈاکٹر مظفر کامنینی ۔ ڈاکٹر سیدہ ثمینہ ۔ کارڈیالوجی ریسڈنس ڈاکٹر عالیہ ۔ ڈاکٹر مدثر ڈائیبالوجسٹ ۔ ڈاکٹر خضر جنیدی ڈائباٹالوجسٹ اور نیو نیٹا لوجسٹ ڈاکٹر عنبرین نے حصہ لیا اور مریضوں کے معائنے ۔ علاج اور کنسلٹیشن کیا ۔
ڈائرکٹر ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ زیڈ اینڈ چائلڈ کیئر ملٹی اسپیشلٹی کلینکس 2 سال پہلے قائم کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد خاص طور پر پیڈیاٹرکس ۔ کارڈیالوجی اور گائناکالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینا اور مریضوں کا علاج کرنا ہے۔