جنرل نیوز
محمد علی اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول فلک نما بطور ٹی ایس ٹی یو اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ منتخب

حیدرآباد ۔ محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو اور محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب جناب محمد علی اسکول اسسٹنٹ میتھمیٹکس گورنمنٹ ہائی سکول فلک نما کو بطور
اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدرآباد منتخب کیا گیا ہے۔وہ ایک حرکیاتی قائد ہیں اور اساتذہ برادری کے مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کے انتخاب پر محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو ،محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو حیدراباد،جناب عبداللہ صاحب صدر ٹی ایس ٹی یو، جناب ایم اے باسط خان
صاحب سابقہ جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو،انیس الرحمن سابقہ صدر ٹی ایس ٹی یو، سیف اللہ خان،سید رحمت اللہ، محمد سیف، وجی الدین حامد ورکنگ پریسیڈنٹ، ایم اے حفیظ فائنانس سیکرٹری اور دیگر نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔