تلنگانہ

مجالس مقامی اداروں کے انتخابات کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ پولیس اسٹیشنس میں جمع کرایا جائے۔ پولیس کمشنر نظام آباد  پی سائی چیتنیا کا بیان

مجالس مقامی اداروں کے انتخابات کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ متعلقہ پولیس اسٹیشنس میں جمع کرایا جائے۔ پولیس کمشنر نظام آباد

پی سائی چیتنیا کا بیان

 

نظام آباد:8/اکتوبر (اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے اپنے ایک پریس نوٹ بتایا کہ مجالس مقامی اداروں کے انتخابات کے پیشِ نظر اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد اپنے لائسنس یافتہ ہتھیاروں کو 9/اکتوبر تک متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں جمع کرادیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں شامل نظام آباد، آرمور اور بودھن ڈویژن کے تمام علاقوں میں ”ارمز قانون 1959 کی دفعہ 21“ کے تحت یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

کمشنر پولیس سائی چیتنیا نے کہا کہ مقررہ مدت کے اندر اگر کوئی شخص اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ جمع نہیں کراتا تو اس کے خلاف آرمز ”ایکٹ“ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں

 

۔انہوں نے کہا کہ جو افراد ان احکامات سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ نظام آباد پولیس کمشنر یٹ آفس میں متعلقہ عہدیدار کو تحریری درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button