ریاض میں قابل قدر شخصیات کی خدمات کا اعتراف و تہنیتی تقریب – انڈین ڈائسپورا

کے این واصف
دنیا میں کچھ لوگ اپنے ترقی کے سفر میں اپنےہمنفسون کو بھی شامل رکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ کسی سیلہ و ستائش کی تمنا کے بغیر اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہیں۔ یہ ایک قابل صد ستائش جذبہ ہے۔ سماج کے ان قابل قدر افراد کی نشان دہی کرکے ان کی تعریف و توسیف کرنا، عوامی پلاٹ فام پر ان کی خدمات کا اعتراف کرنا، انھیں تہنیت پیش کرنا بھی ایسا ہی ایک قابل قدر جذبہ ہے۔
ریاض کے ایک این آرآئیز گروپ نے ہندوستانی کمیونٹی کے پانچ معروف بزنس مین اور سماجی جہدکارون جن میں مسٹر محمد آشف CEO ایکسپرٹائز گرپ جبیل، جنہین “میڈیا ون بزنس ایوارڈ 2025” سے نوازا گیا، ڈاکٹر سید انور خورشید “پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ 2025”، انجینئر محمد عبدالنعیم چیرمین “مسح اسپشلائیزڈ کنسٹرکشن کمپنی جنہین “Construction Week’s Power 150 – Middle East’s Most Influential Construction Leader of 2025” کے اعزاز سے نوازا گیا، مسٹر سید ہادی عباس ڈیوژن منیجر کاپوریٹ ریلیشن و بزنس ڈیولپمنٹ ایکسپرٹائز کمپنی جبیل جنہیں ZEE Media – Gulf Green Summit Award 2025 Dubai سے نوازا گیا
مسٹر مہروف پولا مننا، زیورا ٹکنالوجی جنہین Business Award 2025 for Excellence in IT سے نوازا گیا شامل تھے۔ انسانی خدمت کے جذبہ سے سرشار ان شخصیات کو Indian Diaspora Riyadh کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوئے گلدستہ، شال اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ انڈین ڈائسپورا ریاض گروپ جن کی شبانہ روز کاوشون سے یہ شاندار محفل کامیابی سے ہمکنار ہوئی ان میں کمیونٹی کی معروف شخصیات ہندوستانی کمیونٹی جن کی قابل قدر سماجی خدمات ہیں، میں ڈاکٹر ندیم ترین، جناب طالب الرحمان، ڈاکٹر مصباح العارفین، جناب غضنفر علی خاں، جناب شیخ محمد، جناب شاہد، جناب شاہ محمد، جناب فیض احمد، جناب مرغوب محسن، جناب شاہ جہان انصاری اور جناب طہ ابراھیم شامل تھے۔
تقریب کا آغاز حافظ ثاقب خاں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سابق چیرمین IISR طالب الرحمان نے تہنیت پانے والون کا تعارف پیش کیا۔ مہمانان کے علاوہ منتظیین تقریب مین ڈاکٹر ندیم ترین، جناب راشد شیخ، ڈاکٹر مصباح العارفین، ضیغم خاں وغیرہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ریاض کی تقاریب مین پراثر اور دلچسپ نظامت کے لئے مشہور جناب مرغوب محسن نے ناظم محفل کے فرائض انجام دئیے۔ جناب وسیع حیدر رضوی کے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ گارڈن رسٹورنٹ 2 ریاض کے بینکویٹ ھال میں منعقد اس شاندار تقریب میں مختلف سماجی
تنظیمون کے اراکین اور معززان شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گارڈن رسٹورنٹ کے مالک شاہ جہان انصاری کی جانب سے دئیے گئے پرتکلف عشائیہ پر تقریب کا اختتام عمل آیا۔