انٹر نیشنل

سعودی عرب – ریڈ سی گلوبل کے سی ای او اور اوبر کے شریک بانی کو سعودی شہریت

کے این واصف

سعودی عرب دینا کاایک ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ پاسپورٹ ہولڈر غیر ملکی بسلسلہ ملازمت مملکت میں رہتے ہیں۔ لیکن گاہے ماہے غیر معمولی شخصیات علم یا دیگر غیر معمولی سلاحیتوں کی بنیاد پر انھین سعودی شہریت عطا کی جاتی ہے۔

 

 

اس کی ایک تازہ مثال امریکی تاجر، اوبر کے شریک بانی ٹریوس کلانگ اور ریڈ سی گوبل کے سی ای او جان پیگانو کو سعودی شہریت دینے کی شاہی منظوری ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ ان ممتاز سائسندانوں، ماہرین اور کاروباری افراد کی صف میں شامل ہوگئے جنہیں سعودی شہریت دی گئی ہے۔

 

 

یاد رہے سعودی عرب میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، انوویٹرز، ریسرچرز ،منفرد صلاحیتوں اور مہارت کے حامل افراد اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس سے قبل 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔مملکت نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کےلیے اپنی شہریت کھول دی ہے جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو بڑھانے کےلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔

 

 

ٹریوس کلانگ اور جان پیگانو دونوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے، جو ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے علاوہ سیاحت کے امید افزا شعبوں کی ترقی میں کامیاب کیریئر رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button