کوہیر کے مسلم نوجوانوں نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی

کوہیر مسلم نوجوانوں نے ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی، رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی پر عوام میں شدید غصہ
کوہیر میں مسلم نوجوانوں نے پولیس اسٹیشن میں ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ راجہ سنگھ نے اپنے حالیہ بیان میں رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جس سے مسلمانوں میں شدید غصہ اور ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔
عوام نے اس معاملے پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایم آر او آفس میں جا کر ایک یادداشت بھی پیش کی، جس میں قانون کے مطابق سخت قدم اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس واقعہ پر کوہیر کے مسلمانوں میں احتجاجی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا، جہاں لوگوں نے اجتماعی طور پر انصاف کے حق میں نعرے لگائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا