انٹر نیشنل

سعودی عرب – سگریٹ فروخت کرنے والی دکانوں پر پابندی، مساجد سے 500 میٹر دوری  

کے این واصف 

عوامی صحت کی حفاظت کے پیش نظر مملکت میں ہمیشہ مضر صحت شئے تمباکو نوشی کی عادت پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق وزارت بلدیات و ہاؤسنگ کی نے تمباکو مصنوعات فروخت کرنے والی دکانوں کے لئے نئے ضوابط و شرائط کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان ضوابط کا مقصد عوامی صحت کو فروغ دینا، متعلقہ قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا اور ملک کے مختلف شہروں میں منظم اور محفوظ تجارتی ماحول فراہم کرنا ہے۔وزارت نے وضاحت کی کہ یہ شرائط تمام دکانوں پر لاگو ہوں گی جو تمباکو اور اس کی مصنوعات فروخت کرتی ہیں، بشمول سگریٹ، شیشہ فلیور اور الیکٹرانک سگریٹ وغیرہ۔

 

 

 

وزارت نے کہا ہے کہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دکاندار کے پاس فعال تجارتی رجسٹریشن ہو، سول ڈیفنس کی منظوری حاصل کرے اور بلدیاتی لائسنس کے نظام اور اس کے ضوابط کی مکمل پابندی کرے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ ان شرائط میں مقامی تقاضے بھی شامل ہیں، جن میں نمایاں یہ ہے کہ دکان کسی تجارتی عمارت کے اندر شہری حدود میں واقع ہو اور مساجد یا اسکولوں سے کم از کم 500 میٹر کے فاصلے پر ہو۔

 

 

دکان کا کم از کم رقبہ 36 مربع میٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہر بلدیہ کے مطابق سڑک کی چوڑائی اور مقام کی درجہ بندی کے لحاظ سے مخصوص شرائط لاگو ہوں گی۔ دکانداروں پر لازم ہے کہ وہ مصنوعات کے سپلائر کا ثبوت فراہم کریں، 18 سال سے کم عمر افراد کو تمباکو کی فروخت ممنوع ہے۔ وزارت نے یہ

 

 

بھی ہدایت کی کہ دکانوں کے اندر تمباکو نوشی کے نقصانات سے آگاہ کرنے والے انتباہی بورڈز آویزاں کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button