انٹر نیشنل

“ریاض سیزن 2025” کا باقاعدہ آغاز: افتتاحی پریڈ میں شہریوں کی بھرپور شرکت  

کے این واصف 

“ریاض سیزن” شہر ریاض کا ایک سالانہ گرائنڈ ایونٹ منانا جاتا ہے جس کا مقامی اور غیر ملکیوں کو بےچینی سے انتظار رہتاہے۔ “ریاض سیزن 2025” کا باقاعدہ آغاز شاندار پریڈ سے ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں 25 سے زائد فلوٹس و ہزاروں فنکاروں نے شرکت کی۔

 

 

ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کو تاریخ قرار دیا جا رہا ہے۔ ریاض سیزن کے تحت ہونے والی تقریبات آئندہ چھ ماہ تک جاری رہیں گی۔  اخبار 24 کے مطابق تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا

 

 

جن کی سرپرستی اور بھرپور تعاون سے مملکت میں تفریحی صنعت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔ افتتاحی پریڈ میں خواتین، نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button