ایجوکیشن

سہ روزہ ڈی جیٹل لرننگ پروگرام برائے ریاضی اساتذہ کا اختتام

حیدرآباد ۔ بہادر پورہ منڈل میں آج دی پروگریس ہائ اسکول چندو لال بارہ دری میں منعقدہ سہ روزہ ڈی جیٹل لرننگ پروگرام برائے ریاضی اساتذہ کا آج اختتام عمل میں آیا۔اختتامی سیشن سے مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ منڈل جناب پومیا نائیک نے تمام اساتذہ کی کارکردگی کو

 

 

سراہا ۔جناب وجہی الدین حامد انصاری صاحب نے بہترین ٹریننگ پر ریسورز پرسن اور ڈپٹی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔جناب سید نوید اختر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی کے اساتذہ کی خاص بات یہ ہوتی ہیکہ وہ ہر چیلنج کو بخوشی قبول کرتے ہیں۔اس پروگرام کو ریسورز پرسن جناب شیخ محمد سلیمان اور محترمہ انوشا نے بھی مخاطب کیا ۔

 

 

جناب محمد عبدالحفیظ نے بہت ہی عمدگی کے ساتھ پروگرام کی کاروائی چلائی اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button