مسعود احمد اعجاز ترجمان ضلع کانگریس پارٹی نظام آباد کی دختر کی شادی خانہ آبادی

مسعود احمد اعجاز ترجمان ضلع کانگریس پارٹی نظام آباد کی دختر کی شادی خانہ آبادی
صدر پی سی سی و رکن کونسل، نیوز ایڈیٹر سیاست عامر علی خان و دیگر قائدین و معززین کی کثیر تعداد میں شرکت و مبارکباد
نظام آباد 11/اکتوبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس)جناب الحاج مسعود احمد اعجاز ضلع ترجمان کانگریس نظام آباد کی دختر نشرح مومنات(ایم ایس سی) کا عقد مسعود مسٹر محمد ظفر اقبال احمد (ایم بی اے سعودی عرب) کے فرزند جناب اقبال احمد (این آر آئی) (ایکس آرمکو سعودی عرب) کے ہمراہ بعد نماز عصر مکہ مسجد احمد پورہ کالونی نظام آباد میں بحسن و خوبی انجام پایا
حافظ مولانا امام وخطیب مسجد عمر فاروق نے خطبہ نکاح پڑھایا قاضی شہر جناب مولانا مفتی محبوب خان نے ایجاب و قبول کروایا اور امت مسلمہ و عافدین کی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ازواجی زندگی گزارنے، دونوں خاندانوں میں محبت و خلوص الفت کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے رقت انگیز دعا فرمائی استقبالیہ طعام کا پر تکلف عشائیہ اے این گارڈن اولڈ سارنگ پور بودھن روڈ پر ترتیب دیا گیا
جس میں علماء کرام، حفاظ کرام، آئمہ وموذین دینی ملی فلاحی سماجی تعلیمی، مذہبی, ادبی ادروں، تاجروں، وکلاء برادری، ڈاکٹر س، انجینئرس مختلف محکموں کے سرکاری و غیر سرکاری عہدیداروں، مختلف کارپوریشن کے چیرمینس و ڈائریکٹرس، سیاسی جماعتوں جن میں کانگریس پارٹی اور اس سے ملحقہ تنظیموں کے قائدین، بی آر ایس،مجلس، بی جے پی، کمیونسٹ پارٹی کے قائدین، سابقہ کارپوریٹرس کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں، عزیز واقارب، دوست احباب کی این آر آئیز، این ایم کے گروپ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر پی سی سی صدر و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ، عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست،ریاستی اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان، نعیم وجاہت سینئر جرنلسٹ و رکن میڈیا کمیٹی اسمبلی، ایس اے علیم سابق ریڈکو چیرمین، نوید اقبال صدر ضلع بی آرایس اقلیتی سیل، سمیر احمد، ایم اے قدوس سینئر سابق کارپوریٹر، سید احمد سابق کارپوریٹر، سعید بن حمدان، اسد بن حمدان، عبید بن حمدان، عبود بن حمدان، شاہ نواز بیگ سینئر جرنلسٹ، پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عبد القوی، محمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر سیاست نظام آباد،ایم اے مقیت فاروقی نمائندہ اعتماد نظام آباد،محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس نظام آباد، محمد عبدالوکیل این آر آئی، پی نریندر دکن کرانیکل،جمال پور گنیش، شاستری سینئر جرنلسٹس شامل ہیں۔ مہمانوں کا استقبال مسعود احمد اعجاز ترجمان ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد، مقیت احمد معروف این آر آئی (حال مقیم سعودی عربیہ)، الحاج محمد نوید احمد بزنس مین، جاوید احمد انصاری (جاگیردار)، محمد ذاکر حسین، محمد ثاقب احمد، محمد منیب احمد، محمد حسیب احمد نے کیا۔ علاوہ ازیں محمد عبدالرحمن عرف وسیم (آرٹسٹ) نے نوشہ سے ملاقات کیلئے پہنچنے والے معززین کا تعارف کروایا۔