تلنگانہ

حیدرآباد میں 13 سالہ بہادر لڑکی نے چور کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے علاقے چنتل، بھگت سنگھ نگر میں ایک 13 سالہ بہادر لڑکی نے حوصلے اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چور کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کی کوشش کی اور اُسے خالی ہاتھ بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جب گھر کے تمام افراد کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے ایک مشتبہ شخص موقع غنیمت جان کر گھر میں داخل ہو گیا۔ وہ ابھی اپنی کارروائی شروع ہی کرنے والا تھا کہ اوپری منزل پر موجود لڑکی بھوانی کی نظر اس پر پڑ گئی۔

 

 

بھوانی نے ہمت دکھاتے ہوئے بلند آواز میں پوچھا  "تم کون ہو؟ یہاں کیا کر رہے ہو؟” اس غیر متوقع سوال پر گھبرا کر چور نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بھوانی نے بھی فوراً اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ وہ مسلسل چیختی چلاتی ہوئی اُسے گلی کے آخری کونے تک دوڑاتی رہی

 

 

جس سے محلے والوں کی توجہ بھی واقعے کی طرف مبذول ہوئی۔یہ پورا واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا جس میں بھوانی کی بہادری صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ پولیس نے لڑکی کی جرات کو خوب سراہا اور چور کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

بگٹی والے اور سوشل میڈیا صارفین بھی کم عمر بھوانی کے حوصلے کی ستائش کررہے ہیں جس نے جان جوکھم میں ڈال کر چور کو پکڑنے کی کوشش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button