جنرل نیوز
سابقہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی کے ٹی آر اور ہریش راؤ سے ملاقات

سابقہ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی کے ٹی آر اور ہریش راؤ سے ملاقات
نظام آباد 11/اکٹوبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) سابقہ رکن اسمبلی بودہثن شکیل عامر اپنی اہلیہ عائیشہ فاطمہ ، سابقہ رکن اسمبلی و صدر ضلع بی آریس پارٹی ضلع نظام آباد اے جیون ریڈی بی آریس ورکنگ صدر و سابقہ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ اور سابقہ وزیر ہریش راؤ سے حیدرآباد میں ان سے خیر سگالی طور پر ملاقات کی
بعد ازاں شکیل عامر نے اپنی اہلیہ محترمہ عائیشہ فاطمہ کے ہمراہ بودہن شہر پہنچنے پر مقامی عوام اور انکے ہمدرد وبہی خواہوں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے شالپوشی و گلپوشی کی
شکیل عامر کافی عرصہ بودھن آنے پر سیاسی حلقوں میں ہلچل سی پیدا ہو گئی اس طرح شکیل عامر دوبارہ سیاسی طور پر سرگرم ہو جانے سے انکے مداحوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی