انٹر نیشنل

ریاض میں “صوفیانہ موسیقی” کا شاندار انعقاد- زیر اہتمام اسٹیرنگ کمیٹی بتعاون انڈین ایمبیسی

کے این واصف 

قوالی صوفی فلسفہ کے بیان کے اظہار کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ یہ فن قوالی کا جادو ہے جو رنگ و نسل، عقائد و مذاہب کے بھید بھاؤ کو مٹاتا، انسانی رشتوں کو استحکام عطا کرتا، اتحاد و محبت بڑھاتا ہے، ہمنفسوں کے بیچ جذبہ خلوص و محبت کو جلا بخشتااور اس کے سننے والوں کے بیچ تفریق کی خلیج کو پاٹ کر یکجا کرتاہے۔

 

 

ان خیالات کا اظہار سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے کیا۔ وہ ہفتہ کے اختتام پر ریاض میں منعقد “شام صوفیانہ موسیقی” کے پروگرام سے مخاطب تھے۔ ابتداء میں ڈاکٹر خان نے ہندوستان سے آئے جواں سال فنکار رئیس انیس و ہمنوا کو مبارکبادی اور خوش آمدید کہا۔ سفیر ہند نے آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض کو ان کی شبانہ روز کاوشون سے اس کامیاب شام کے انعقاد کی بہترین الفاظ میں ستائش کی۔

 

 

ابتداء میں پرگرام کی اینکر و باصلاحیت ٹوسٹ ماسٹر فرقانہ فاطمہ نے استقبالیہ کلمات سے محفل کا آغاز کیا۔ انھون نے چند خوبصورت اشعار کے بعد کہا کہ صوفیانہ گائیکی روح کی زبان، ذہن و قلب کی تسکین کا ذریعہ ہے۔ ہمارے مہمان فنکار رئیس انیس کی سحر انگیز آواز اور دلکش انداز دل کے دروازے وا کریگی اور روح کے پردے اٹھائے گی۔ ناظم محفل فرقانہ فاطمہ نے اپنے برجستہ اشعار اور دلنشین انداز گفتگو سے ابتداء تا آخر سامعین کو باندھے رکھا۔

 

 

کنوینر اسٹیرنگ کمیٹی محمد ضیغم خاں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ فن قوالی کے تار ۱۳ وین صدی عیسوی سے جاملتے ہیں اور حضرت امیر خسرو کا نام لیے بغیر قوالی اورچفن موسیقی کی بات مکمل نہین ہوتی۔ قوالی سننے والوں کے روح کو چھوتی اور اپنے خالق سے قریب کرتی ہے۔ انجینئرضیغم خان نے کمیونٹی کے ان افراد سے معذرت کی جنہین گنجائش کی کمی کے سبب دعوت نامے جاری نہ کیے جاسکے۔ ضیغم خان نے یہ بھی کہا کہ سفارت خانہ ہند ریاض اور اس کے عہدیداران کے بھرپور تعاون سے اتنا بڑا پروگرام کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ ضیغم خان نے ابتداء میں سفیر ہند سہیل اعجاز خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھین گل ہائے عقیدت پیش کئے۔

 

 

اس موقع پر پروگرام کے اسپانسرز کو ان کے تعاون کے لیے سفیر ہند کے ہاتھون تہنیت پیش کرتے ہوئے روایتی شال اور مومنٹوز پیش کیے پیش کیے گیے۔ جن میں جناب ایدریس احمد CEO “الشفا میڈیکل سرویسس”، انجینئر محمد عبدالباری PMO مسح اسپشلائیزڈ کنسٹرکشن کمپنی، علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈبوائز اسوسی ایشن ریاض، Pacific Hitech Arabian Co. Ltd، الرواد ایگزیبیش اینڈ کانفرنسس، Alwosta-Noha Alwosta for IT، ریاض Villas کنسٹرکشن کمپنی اور Peaks انٹرنیشنل شامل تھے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے اراکین نے قوالی ٹروپ کے سازندون کو تہنیت پیش کی۔

 

 

جس کے بعد اسٹیرنگ کمیٹی کے سینئر رکن عبدالاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ جس کے بعد ساز و آواز کے پر لطف پروگرام کا آغاز ہوا۔ سامعین کے جوش و خروش کو دیکھتے گائیک رئیس انیس کچھ دیر مائک ہاتھ میں لیکر اسٹیج سے نیچے اتر آئے اور وجد کی کیفیت میں جھوم رہے سامعین کے بیچ خود بھی جھومتے ہوئے گانے لگے۔

 

 

انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کا وسیع آڈیٹورم شائقین سے پر تھا اور لطف اٹھا رہے تھے۔ رات دیر گئے یہ پر لطف محفل اختتام کو پہنچی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button