بزنس
سونے کی قیمت کے ایک لاکھ 30 ہزار روپئے سے تجاوز کرنے کا امکان

نئی دہلی: ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں فی الحال کمی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔بین الاقوامی حالات طلب اور دیگر وجوہات کی بنا پر سونے (Gold) کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور یہ نئی بلندیاں چھو رہا ہے۔
اس ہفتے کے آخر تک سونے کی قیمت پورے ملک میں ₹1.30 لاکھ سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔پہلے ہی پروڈوٹور میں 24 کیرٹ خالص 10 گرام سونے کی قیمت ₹1,30,200 ہو چکی ہے۔
حیدرآباد میں سونے کی قیمت ₹1,27,700 تک پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف چاندی کی فی کلو قیمت ₹1.77 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
دھن تیرس تک 10 گرام سونے کی قیمت ₹1,30,000 سے اوپر جا سکتی ہے۔