نیشنل
نشہ میں دھت لوکیش اور اس کی معشوقہ بانو کا سڑک پر ہنگامہ

حیدرآباد ۔ریاست آندھراپردیش کدری کے تائی گرینڈ ہوٹل کے قریب رات کے وقت شراب پینے اور مقامی لوگوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کے الزام میں ایک جوڑے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے
سی آئی نارائن ریڈی نے یہ بات بتائی۔ اس جوڑے کی شناخت چکریاپیٹ سے تعلق رکھنے والے لوکیش اور شیخ بانو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس جوڑے پر الزام ہے کہ انھوں نے وہاں پہنچنے والی پولیس کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔
پولیس نے بتایا کہ میڈیکل ٹیسٹوں میں شراب کے استعمال کی تصدیق ہونے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔