سرٹیفکیٹس کے حصول کو آسان بنایا جائے، مجلس قائدین کی آر ڈی او نظام آباد سے ملاقات و نمائندگی کے ذریعے مطالبہ

سرٹیفکیٹس کے حصول کو آسان بنایا جائے،
مجلس قائدین کی آر ڈی او نظام آباد سے ملاقات و نمائندگی کے ذریعے مطالبہ،
نظام آباد، 14/اکٹوبر (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین وفد نے راجندر کمار آر ڈی او نظام آباد سے ملاقات کی، اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے بتایا کہ مجلس قائدین نے حالیہ دنوں اعلی حکام سے ملاقات کرتے ہوئے عوام بالخصوص اقلیتی علاقوں کی عوام کو کاسٹ سرٹیفکیٹ، انکم سرٹئفکیٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مبذول کرائی تھی
، ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے آر ڈی او نظام آباد کو بتایا کہ عوام کو کاسٹ سرٹیفکیٹ، انکم سرٹئفکیٹ کے حصول میں درکار دستاویزات پیش کرنے کے باوجود نئے تقرر کردہ جی پی او عملہ ڈاٹا انٹری آپریٹرز عدم معلومات کی بناء پر عوامی درخواستوں کو مسترد کررہے ہیں، جس سے عوام مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
۔ انہوں نے آر ڈی او نظام آباد سے کہا کہ اس خصوص میں اضافی کاونٹرس لگانے اور نارتھ و ساوتھ زونس ایم آر اوز، آر آئیز کے ہمراہ ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے عوام کو برتھ ، کاسٹ و دیگر سرٹیفکیٹس کے حصول میں حائل رکاوٹوں و دشواریوں کو دور کرتے ہوئے عوام کیلئے راحتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، مجلس قائدین کی نمائندگی پر آر ڈی او نے اس خصوص میں متعلقہ ماتحت عہدیداروں و عملہ کے ہمراہ خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے برتھ، کاسٹ و دیگر سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیدا کرنے و دیگر راحتی اقدامات کو یقینی بنانے مجلسی قائدین کو تیقن دیا ہے،
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے نظام آباد بالخصوص شہر کے اقلیتی علاقوں کی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے برتھ، کاسٹ و دیگر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درکار تمام دستاویزات پیش کریں ۔ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درپیش مسائل و دشواریاں پیش آنے پر نظام آباد مجلس دفتر احمد پورہ کالونی کے اوقات کار کے دوران رجوع ہوسکتے ہیں
، شکیل احمد فاضل نے کہا کہ مجلسی قائدین بروقت عوامی مسائل کی سماعت و یکسوئی کیلئے عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں، اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین ،شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس ریاض احمد، مرزا افسر قائدین مجلس خلیل احمد، عزیز راہی، امر فاروق و دیگر موجود تھے،