نظام آباد کے مادھو نگر ریلوے بریج کیلئے فنڈز فراہم نہ کئے جانے پرحکومت کو الٹی میٹم بھوک ہڑتال شروع کرنے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا انتباہ۔

نظام آباد کے مادھو نگر ریلوے بریج کیلئے فنڈز فراہم نہ کئے جانے پرحکومت کو الٹی میٹم
بھوک ہڑتال کا انتباہ۔
رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند کی پریس کانفرنس
نظام آباد: 15 /اکٹوبر(نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) نظام آباد ایم پی دھرم پوری اروند نے ریاستی حکومت کو الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مادھوا نگر ریلوے اوور بریج کی تعمیر کیلئے درکار فنڈ جاری نہ کئے جانے پر وہ بھوک ہڑتال کرنے کا انتباہ دیا۔ ڈی اروند نے آج ضلع بی جے پی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جنہوں نے حال ہی میں نظام آباد کا دورہ کیا تھا،
اس وقت برہم ہوگئے جب پی سی سی مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ مرکز نے نظام آباد پارلیمنٹ کے علاقہ میں منعقدہ آر او بی کے فنڈز میں تاخیر کی ہے۔اس تناظر میں اراکین پارلیمنٹ نے آر او بی کے کاموں کیلئے فنڈز کا حساب لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈوی مامڑپلی ریلوے اوور بریج کیلئے کل رقم 22 کروڑ روپئے مختص کی گئی ہے، جس میں سے تقریباً 18 کروڑ ایک سال پہلے جاری کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی ارسہ پلی ریلوے اوور بریج کی تعمیرکیلئے جملہ رقم 137کروڑ روپئے کے منجملہ نصف فنڈز کو منظوری دے دی ہے۔مادھو نگر آر او بی کے کاموں کیلئے 60 کروڑ روپئے کا تخمینہ لگایا گیاہے، جس میں سے مرکز نے پہلے ہی 34 کروڑروپئے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ریلوے اوور بریج کے کاموں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے
۔نظام آباد ایم پی دھرم پوری اروند نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے فہرست رائے دہندگان میں ایک اپارٹمنٹ میں 43ووٹس موجود ہونے کا بی آر ایس کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے الزامات عائد کرتے ہوئے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ کو بدعنوانیاں قرار دینے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاکہ کے ٹی آر گذشتہ 10سالہ بی آر ایس دور حکومت میں جس طرح کی بد عنوانیاں اور دھاندلیاں کی گئی ہے کیا انہیں یاد نہیں۔
جبکہ بی آر ایس کے دور حکومت میں بودھن شہر میں ایک ہی مکان کے پتہ پر 42پاسپورٹ بنائے گئے تھے۔ انہوں نے سابقہ چیف منسٹر کے سی آر اور کارگذار صدر کے ٹی آر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دس سالہ دور حکومت بدعنوانیوں و دھاندلیوں کا دور رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوبلی ہلز علاقہ میں کے ٹی آر کے دور میں ڈرگس اور منشیات، پب وکلبس کا مرکز و عروج رہا
۔ سماج کو منشیات و ڈرگس کا عادی بنانے والوں میں بی آر ایس قائدین ملوث رہے ہیں۔ اس صحافتی کانفرنس میں نظام آباد اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا، ہلدی بورڈ چیرمین پلے گنگاریڈی، بی جے پی قائدین شراونتی ریڈی، نیالم راجوو دیگر قائدین موجود تھے۔



