جنرل نیوز

سیف اللہ خان اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ وائس پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدرآباد منتخب

حیدرآباد/محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو اور محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب جناب سیف اللہ خان اسکول اسسٹنٹ سماجی علم گورنمنٹ ہائی اسکول قاضی پورہ کو بطور وئیس پریسیڈنٹ تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدراباد منتخب کیا گیا ہے۔

 

 

سیف اللہ خان صاحب ٹی ایس ٹی یو کے سینیئر قائدین میں سے ایک ہیں، آپ سابقہ منڈل پریسیڈنٹ آصف نگر ہیں ۔جناب ایک حرکیاتی شخصیت کے حامل اور ہر وقت مسائل پر گہری نظر رکھنےکے لیے مشہور ہیں ۔سیف اللہ خان کے انتخاب پر عبداللہ صاحب صدر ٹی ایس ٹی یو، محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یوحیدرآباد، محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو ،جناب ایم اے باسط خان صاحب سابقہ

 

 

جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو،وجی الدین حامد ورکنگ پریسیڈنٹ، محمد علی اسوسییٹ پریسیڈنٹ، ایم اے حفیظ فائنانس سیکرٹری،سید رحمت اللہ،خواجہ صاحب ،محمد سیف،نوید اختر، ابراہیم خان، زاہد حسین ،ایم اے حمید، خواجہ خلیل احمد، مرزا رحمت بیگ اور دیگر نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button