ایجوکیشن

طاوس فاونڈیشن کے زیر اہتمام انٹراسکولس روبوٹکس مقابلے اور ایکسپو کا اہتمام

حیدرآباد ۔‌طاوس فاونڈیشن کی طرف سے انٹراسکولس روبوٹکس مقابلوں اور یکسپو کا اہتمام کیا گیا۔ ان مقابلوں میں تیرہ اسکولوں کی بیس ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے پراجکٹس پیش کئے ۔ ڈان اسکول کی تین ٹیموں نے حصہ لیا ان میں ڈان اسکول پرانی حویلی سے لڑکیوں کی ایک ٹیم اور ڈان اسکول ملک پیٹ سے لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک ایک ٹیم نے حصہ لیا۔

 

 

ڈان اسکول کی لڑکیوں کی ٹیموں نے پہلا اور دوسرا مقام حاصل کیا ۔ ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طاوس فاونڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی اور انعامات تقسیم کئے ۔ یہ مقابلے رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں ہوئے ۔ طاوس فاونڈیشن کے روح رواں صفی رحیم نے نگرانی کی ۔ پرنسپل ڈان ہائی اسکول وصی الرحمن ۔ پرنسپل سلطان العلوم ایجوکیشن اور میسکو گریڈ ہائی اسکول ڈاکٹر افتخار نے شرکت کی ۔

 

 

کوآرڈینیٹر طاوس انڈیا جناب شاداب نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ورلڈ روبوٹکس نیشنلس میں حصہ لینے والی ڈان اسکول کی ٹیم کو تہنیت پیش کی گئی ۔ چیرمین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے ڈان اور دوسرے اسکولوں میں روبوٹکس کی تعلیم کو بڑھاوا دینے میں دلچسپی لینے پر طاوس فاونڈیشن اور اس کے بانی جناب صفی رحیم کا شکریہ ادا کیا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button